قرضوں میں مزید اضافہ، حکومت نے 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے قرض لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔
ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔
سعودی آئل فیسلٹی کے تحت اگست میں 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور اس مالی سال کے دوران اس سہولت سے 1 ارب ڈالر کی آمد متوقع ہے۔ اسی طرح عالمی مالیاتی اداروں جیسے آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی مزید قرض حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں 12 ارب ڈالر دوست ممالک کے رول اوور کے تحت شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ ڈالر پانڈا بانڈز اور 40 کروڑ ڈالر بانڈز جاری کیے جائیں گے، جبکہ 61 کروڑ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے اجراءکا بھی منصوبہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر ارب روپے مالی سال
پڑھیں:
پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں اضافہ، امریکا بھی فہرست میں شامل
کراچی:پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں زبردست اضافے کا رحجان غالب ہوگیا، پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی برآمدات شروع ہوگئی ہے۔
محمکہ قرنطینہ حیوانیات کے مطابق مجموعی طور پر امریکا کے لیے انڈوں کی برآمدات میں 23لاکھ 70ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال میں پاکستان سے انڈوں کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں انڈے برآمد کیے جاتے ہیں۔
مالی سال 25-2024 میں متحدہ عرب امارات کو 17لاکھ 23ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5لاکھ 44ہزار ڈالر، بحرین کو 32لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2لاکھ 41ہزار ڈالر اور افغانستان کو 10لاکھ 70ہزار ڈالر رہی۔
پاکستان سے مائع شکل میں بھی انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔
مالی سال 25-2024 میں 1169 میٹرک ٹن انڈے مائع شکل میں بھیجے گئے، مائع شکل میں برآمد ہونے والے انڈوں کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 930 ڈالر رہی ہے۔
بحرین، مصر، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت میں انڈے مائع کی صورت میں برآمد کیے جاتے ہیں۔
پاکستان سے مالی سال 25-2024 میں 18لاکھ 25ہزار ڈالر کے انڈے برآمد کیے گئے جبکہ مالی سال 24-2023 میں انڈوں کی ایکسپورٹ 14لاکھ ڈالر تھی۔