نیب نے ریکوری کا ریکارڈ قائم کردیا، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں1100 ارب وصول
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 1.10 ٹریلین روپے (1,100 ارب روپے) کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔
یہ رقم گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے، جو نیب کی اب تک کی بہترین مالی کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔
نیب کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں مجموعی ریکوری کی مالیت 1,649.
یہ بھی پڑھیے نیب کا بڑا اقدام، ذوالفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ
یہ رقوم مختلف کرپشن، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، اور عوامی دھوکہ دہی کے کیسز میں بازیاب کی گئیں۔
عوامی دھوکہ دہی کیسز میں 17 ہزار متاثرین کو فائدہنیب کے مطابق، صرف اس سہ ماہی میں 17,194 متاثرین کو مختلف عوامی فراڈ کیسز میں ریکور شدہ رقوم کی واپسی سے فائدہ پہنچا۔
اسی سلسلے میں B4U کیس کے 5008 متاثرین کو پہلی بار آن لائن ادائیگیوں کے ذریعے رقوم کی تقسیم کی گئی جو شفافیت کے نئے دور کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔
کراچی سے خیبر تک ریکوری کی نئی مثالیںنیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کیس میں 2.8 ارب روپے مالیت کے 2 قیمتی پلاٹ بازیاب کر کے ٹرسٹ کے حوالے کیے۔
دوسری جانب نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی، مالیت 2.5 ارب روپے، بازیاب کرائی۔
نیب کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں سب سے بڑی کامیابی ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سامنے آئی۔ بیورو نے 1.39 ملین ایکڑ منگرووز جنگلاتی اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے بتائی گئی۔ اس کے بعد جنگلاتی اراضی کی مجموعی ریکوری کی مالیت 2.59 کھرب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ریکوریز بھی نمایاںنیب بلوچستان نے 414,036 ایکڑ جنگلاتی زمین، مالیت 44.8 ارب روپے، بازیاب کرائی، جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے 3.2 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی طور پر الاٹ شدہ ریاستی زمین واپس لے کر وزارتِ صنعت و پیداوار کے حوالے کی۔
قومی معیشت کی بحالی میں نیب کا فعال کردارنیب حکام کے مطابق، ریکوریز سے حاصل شدہ رقوم اور اراضی کے قومی خزانے اور اداروں کو حوالے کیے جانے سے قومی معیشت کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کوہستان 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 مزید ملزمان گرفتار کرلیے
ترجمان کے مطابق، ’نیب کی حالیہ کارکردگی نہ صرف بدعنوانی کے خلاف عزم کی عکاس ہے بلکہ ملکی معیشت کی بحالی میں بھی ایک مضبوط قدم ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارب روپے کے مطابق سہ ماہی
پڑھیں:
جرمنی سے آئے پارسل سے 30 کروڑمالیتی نشہ آور گولیاں برآمد
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیوں کو پارسل میں موجود اسپیکرز اور لیمپس کے اندر چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی کے ایئرپورٹ کارگو کنٹرول یونٹ (اے سی سی یو) کے افسران نے جانچ پڑتال کے دوران ایم ڈی ایم اے (Ecstasy) کی 9,455 گولیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 29 کروڑ 97 لاکھ 91 ہزار روپے ہے۔
منشیات جرمنی سے موصولہ ایک پارسل میں موجود اسپیکرز اور ایک آی ڈی لیمپس کے اندر چھپا ئی گئی تھی۔ اس کھیپ کو غلط طور پر کپڑے، جرابیں اور میوزک باکسزکے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔
کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی اس کوشش میں ملوث وصول کنندگان اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔