اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی + آئی این پی )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز (پی این ایس یرموک) نے بحیرہ عرب میں کشتیوں سے 97 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ امریکا سمیت مختلف ممالک کے مشترکہ بحری اتحاد، کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف ) نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے گزشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر 2 الگ الگ کشتیوں کو روکا، یہ کارروائیاں سعودی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف  150 )کی براہِ راست مدد میں آپریشن المسمک کے دوران کی گئیں، جو 16 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔بیان کے مطابق 18 اکتوبر کو عملے نے پہلی کشتی پر چھاپہ مار کر 2 ٹن سے زائد کرسٹل میتھ ایمفیٹامین ضبط کی، جس کی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔48 گھنٹے سے بھی کم وقت بعد، عملے نے دوسری کشتی پر کارروائی کی، جس سے 14 کروڑ ڈالر مالیت کی 350 کلوگرام کرسٹل میتھ اور ایک کروڑ ڈالر مالیت کی 50 کلوگرام کوکین برآمد کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات کو جہاز پر واپس لا کر ان کے تجزیے اور تصدیق کے بعد ضائع کر دیا گیا، جن کشتیوں کو روکا گیا وہ بغیر قومی شناخت تھیں، یعنی ان پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا، اور یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کہاں سے آئی تھیں۔سعودی شاہی بحریہ کے کموڈور فہد الجوید اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ سی ایم ایف کی جانب سے منشیات کی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے، اس کارروائی کی کامیابی بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اور اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)  نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکائو نٹ پر سی ایم ایف کو مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔یہ اتحاد 47 ممالک کی بحری افواج پر مشتمل ہے، جو دنیا کی مصروف ترین تجارتی آبی گزرگاہوں سمیت 30 لاکھ مربع میل سے زائد سمندری علاقے کی نگرانی کرتا ہے تاکہ منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یرموک کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے اپنے مشن میں پر عزم ہے اور باہمی تعاون اور مربوط میری ٹائم سکیورٹی کوششوں کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150  میں پی این ایس یرموک کی تعیناتی سے نہ صرف دونوں بحری افوج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی کامیاب انسداد منشیات کارروائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے  مبارکباد دی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں امن و استحکام کے عزم کی مظہر ہے۔ انسداد منشیات کی یہ بڑی کارروائی عالمی امن اور سمندری سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور یرموک کے عملے کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان نیوی پاک بحریہ مالیت کی کہ پاک

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت کام کرنے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے پلیٹ فارم سے شمالی بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کامیابی سے انجام دی، جس کے دوران قریباً 262 ارب پاکستانی روپے (972 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شاندار کامیابی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، عالمی امن، اور سمندری اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یرموک کے بہادر عملے کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی بحری سلامتی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا کا کیریبین سمندر میں چوتھا فضائی حملہ، 4 مبینہ منشیات فروش ہلاک

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت مشترکہ ٹاسک فورس میں پی این ایس یرموک کی کامیاب کارروائی دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیر بحر پاک بحریہ ترجمان پاک بحریہ جہاز یرموک چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف منشیات

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن، 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین
  • پاک بحریہ نے تقریباً ایک ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں، آئی ایس پی آر
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین
  • پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد
  • پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں