پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی این ایس یرموک نے یہ کارروائی کومبائنڈ میری ٹائم فورسز کے حصے کے طور پر انجام دی، جو سمندری استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی و غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام پر مرکوز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب آپریشن پاکستان کے بطور ایک ذمہ دار سمندری شراکت دار کردار کو مزید اجاگر کرتا ہے، بحرِ ہند کے وسیع تر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یرموک کے عملے کو پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و استقلال پر سراہا اور کہا کہ پاکستان نیوی قومی سمندری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مشترکہ سمندری سلامتی کی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

نیول چیف نے کہا کہ سعودی قیادت میں اس کامیاب آپریشن سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور انٹرآپریبلٹی میں مزید اضافہ ہوگا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

کامیاب انسدادِ منشیات کارروائی پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی مبارکباد

ایوان صدر سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نیوی کا یہ کارنامہ قومی فخر اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے، یرموک کی کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن و استحکام کے عزم کی مظہر ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انسدادِ منشیات کی یہ بڑی کارروائی عالمی امن اور سمندری سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سعودی قیادت میں مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس کے تحت کی گئی کارروائی کو باہمی تعاون کی عمدہ مثال قرار دیا، صدرِ مملکت نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور یرموک کے عملے کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نیوی کا کردار عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور مثبت تشخص کو مضبوط بنا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں سعودی قیادت میں سرکردہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کی کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کے تحت پی این ایس یرموک کی بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران و اہلکار پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، پاک بحریہ کے افسران و جوان ملکی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے شب روز مصروف عمل ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک بحریہ کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاک بحریہ کے افسران پی این ایس یرموک مالیت کی منشیات سعودی قیادت میں پاکستان نیوی کہا کہ پاک نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو منشیات ضبط

سٹی 42 : پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط کر لی گئیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

  سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔

ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود میں مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت انجام دیتی ہے۔

  نیوی خطے اور دنیا کے اہم شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے، جس سے ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک نیوی کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو چرس برآمد کر لی
  • بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی‘ 1500 کلو حشیش برآمد
  • پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو منشیات ضبط
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر  کی منشیات ضبط
  • بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر
  • پاکستان نیوی کی کامیاب اینٹی نارکوٹکس کارروائی، 1500 کلو ہیروئن ضبط
  • کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں، کروڑوں مالیت کی اشیا ضبط
  • کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں، کروڑوں مالیت کی اشیا ضبط
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالرز کے منصوبوں کی منظوری
  • جرمنی سے کراچی آئے پارسل سے 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں برآمد