پاکستان بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک بڑی انسدادِ منشیات کارروائی کے دوران 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں، جن میں کئی ٹن کرسٹل میتھ، ایمفیٹامین اور کوکین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے تحت انجام دیا گیا۔ کارروائی پاک بحریہ کے علاقائی سمندری سلامتی کے عزم اور بین الاقوامی سطح پر اس کے مؤثر کردار کی عکاس ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندری دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے جہاز کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ قومی سمندری مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جبکہ سعودی قیادت میں جاری اس آپریشن سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعاون اور باہمی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بحیرہ عرب پاکستان بحریہ منشیات نوید اشرف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بحریہ منشیات نوید اشرف کی منشیات پاک بحریہ

پڑھیں:

ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز

امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں زخمی امریکی فوجیوں میں سے 10 کو جرمنی منتقل کر دیا گیا۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر فوجیوں کو صرف معمولی دماغی چوٹیں آئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار