ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پانڈا بانڈز کے بعد یورو بانڈز بھی متعارف کرائے جانے، خام تیل کی عالمی قیمت 3سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ٹرمپ کی روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے دوبارہ محدود پیمانے پر اضافے، درآمدی بل میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدیں برقرار رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 280 روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی کی قدر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا پاکستان مین فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے کا ہو گیا۔
صرافہ ایسوی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کم ہوکر پانچ ہزار 67 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 95 ڈالر پر آگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ قطر کا 3ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعادہ، اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے پروٹوکولز پر دستخط سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی؛ 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز عالمی برادری کی چین سے دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی کی فراہمی کی توقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم