data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:۔ امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن 22ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ امریکی قومی قرضوں کا حجم 380 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

سی جی ٹی این کے مطابق امریکی کانگریس گیارہویں بار وفاقی حکومت کے لیے عارضی بل منظور کرنے کی کوشش میں ناکام رہی اور فی الحال دونوں جماعتوں کے پاس مذاکرات کے نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے ایک امدادی مرکز میں وفاقی ملازمین جن کی اجرت واجب الادا ہے، مفت کھانا حاصل کرنے کے لیے درجنوں میٹر لمبی قطار میں کھڑے رہے۔ امریکی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 18 سے 20 اکتوبر تک امریکا میں تقریباً 20 ہزار ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یو ایس نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن 20اکتوبر کو اعلان کر چکی ہے کہ اس کے تقریباً 1,400 ملازمین نے اسی دن سے بغیرمعاوضہ رخصت کا آغاز کرد یا ہے اور اب صرف 400 ملازمین نوکری پر حاضر ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 21 اکتوبر تک امریکی وفاقی حکومت کا کل قرض پہلی بار 380 کھرب ڈالر سے تجاوز کرچکاہے۔ یہ قرض اگست کے وسط میں 370کھرب ڈالر تھا جس میں صرف دو ماہ میں مزید ایک ٹریلین (دس کھرب) ڈالر کا ضافہ ہو گیا ہے ۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھرب ڈالر کے مطابق

پڑھیں:

ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ

PENNSYLVANIA:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف اب ان کا ’ پسندیدہ لفظ ‘ بن چکا ہے، کیونکہ ٹیرف کے ذریعے امریکہ میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔

ان کے مطابق حکومت نے انہی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

تقریب میں صدر ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق متعدد بڑے دعوے کیے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند قدم ہے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکہ میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کے سربراہان کے مطابق ایک سال کے اندر امریکہ دوبارہ طاقتور اسٹیٹ بن چکا ہے۔

معاشی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں تیل کی قیمت دو ڈالر فی گیلن سے نیچے آچکی ہے اور ان کی کوششوں سے محنت کش طبقے کی آمدن دوگنی ہوچکی ہے۔

انہوں نے سابق صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی اور ان کے دور میں 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے بارڈر سیکیورٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سخت ترین سرحد شمالی کوریا کی ہے جبکہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ریورس مائیگریشن ہورہی ہے۔

عالمی امن کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت دنیا میں امن کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے کے علاوہ انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان بھی کشیدگی کا خاتمہ کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ ملاقات کررہے ہیں
  • باکو: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی او آئی سی کلچرل فیسٹیول’’ باکو کری ایٹو ویک ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرے ،پروفیسرمراد
  • وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر
  • چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی
  • ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر: ایک امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 12 لاکھ ریال کے برابر
  • دشمن کی حمایت کے الزامات، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کی تنقید کا سامنا
  • حکومت کیلئے بڑی امید، آئی ایم ایف بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان