نیب کی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شفافیت اور احتساب کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے سال2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1,102.04 ارب روپے (2 11.0 کھرب روپے) کی وصولی کی ہے،
حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242% زائد ہے۔ یہ کامیابی،گزشتہ سہ ماہی میں کی گئی 456.
3 ارب روپے کی بازیابی سے 645.74 ارب روپے زیادہ ہے جو کہ نیب کی قومی اثاثوں کے تحفظ اور عوامی اعتماد کو قائم رکھنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1,649.36 ارب روپے (16.5 کھرب روپے) کی ریکوری کی ہے۔ اس ریکوری میں سے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی مالیت 1,637.15 ارب روپے (16.4 کھرب روپے) ہے،
جو مختلف وفاقی اور صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ”عوامی دھوکہ دہی” کے مختلف مقدمات میں 17,194 متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران، قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک غیر معمولی سنگ میل عبور کیا ہے اور 6,956.8 ارب روپے (69.6 کھرب روپے) کی ریکوری کی ہے، جو بیورو کے قیام کے بعد 839.08 ارب روپے کی ریکوری کے مقابلے میں 829% کا اضافہ ہے۔
یہ شاندار کامیابی نیب کے افسران کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے بدعنوان اور بے ضمیر عناصر سے اربوں روپے بازیاب کر کے قومی وسائل کا تحفظ کیا ہے۔
2025کی تیسری سہ ماہی 2025 کی اہم وصولیاں اور کامیابیاں:
نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے مقدمے میں 2.8 ارب روپے مالیت کے 02 قیمتی پلاٹ بازیاب کر کے KPT کے حوالے کئے۔
نیب سکھر نے 2.5ارب روپے مالیت کی نیشنل ہائی اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی کی بازیابی کی۔
اس سہ ماہی کے دوران نیب نے 1.39 ملین ایکڑپر محیط منگرووز جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے ہے۔ اس سے جنگلات کی اراضی کی کل ریکوری 2,592.74 ارب روپے (25.9 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔
نیب بلوچستان نے جنگلات کی 414,036 ایکڑ اراضی بازیاب کرای کی، جس کی مالیت 44.8 ارب روپے ہے۔
نیب خیبر پختونخواہ نے 3.2ارب کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ریاستی اراضی ریکور کر کے وزارت صنعت و پیداوار، حکومت پاکستان کے حوالے کی۔
نیب نے عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کا ازالہ کرتے ہوئے B4U کیس کے 5008متاثرین کو پہلی باررقوم کی آن لائن ادائیگی/تقسیم کی۔
نیب نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر دولت کی غیر قانونی جمع وجوع کو روکنے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ کے ضابطہ کار کے تحت اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
نیب نے قابل اعتماد معلومات اور شواہد کی بنیاد پر متعدد اہم افراد اور اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے، جو منی لانڈرنگ، غبن شدہ آمدنی کوبیرون منتقل کرنے اور دیگر مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق ان مقدمات سے بڑی ریکوریاں متوقع ہیں جو قومی خزانے میں واضح اضافہ کا باعث بنیں گی۔ نیب اس بات کا عزم رکھتا ہے کہ ایسے تمام مقدمات کو بلا امتیاز بھرپور طریقے سے اپنے انجام تک پہنچایا جائے، جس سے احتساب اور مالیاتی شفافیت میں مزید اضافہ ہو۔
نیب کا قیام قومی احتساب آرڈیننس کے تحت ہوا ہے جس کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔ عوامی آگاہی، روک تھام اور عملدرآمدنیب کی حکمت عملی میں شامل ہیں۔
تیسری سہ ماہی کے اعداد و شمار، نیب کی بروقت کاوشوں، ادارے کی کارکردگی میں بہتری، اور حالیہ مہینوں میں نافذ کی گئی کامیاب حکمت عملیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
عوام کو مزید آگاہی دی جاتی ہے کہ وہ بدعنوانی کیخلاف اس جنگ میں نیب کے ساتھ مزید تعاون کریں اور ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تیسری سہ ماہی ارب روپے
پڑھیں:
2025 کی بچت کی رقم حجاج کو واپس، حج 2026 کے پیکیجز کا اعلان
وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران ہونے والی بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جارہی ہے، جبکہ حج 2026 کے لیے انتظامات اور پیکیجز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد سے میری اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کے لیے اس مقدس سفر کو آسان اور سہولتوں سے بھرپور بنانا رہی۔
انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے سعودی حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا، بالخصوص سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ، ڈپٹی وزیر حسن مناخرہ اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے تعاون کا اعتراف نہ کرنا ناانصافی ہوگی۔
وزیرِ مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے فوری بعد ہی اگلے سال کے انتظامات شروع کر دیے گئے تھے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں اخراجات میں کمی اور سہولتوں میں اضافہ ممکن ہوا۔ گزشتہ سال پہلی بار منیٰ کے خیموں میں ایئرکنڈیشن، فولڈنگ میٹرس اور چپسم وال کی سہولت فراہم کی گئی، جو آئندہ حج میں بھی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم میں 73 فیصد کوٹہ مکمل، بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر
انہوں نے بتایا کہ حج ناظم اسکیم کے تحت ہر ڈیڑھ سو عازمین کے ساتھ ایک ناظم مقرر کیا گیا تھا، جو اس سال مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم میں اس سال معمول سے 30 ہزار زائد کوٹہ رکھا گیا ہے، جس پر درخواستوں کی تعداد مکمل ہو چکی ہے۔ دوسری قسط 3 نومبر سے 15 نومبر کے درمیان نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکے گی، جب کہ اس حوالے سے ہر عازم کو ایپ ’پاک حج‘ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال بھی تمام عازمین کو بڑا ٹرالی بیگ، ہینڈ کیری بیگ، خواتین کو اسکارف اور سعودی عرب کی موبائل سم فراہم کی جائے گی، جس پر 300 سے 600 منٹ تک کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔
عازمینِ حج کے لیے تربیتی مواد کو مزید جامع اور مؤثر بنایا گیا ہے اور ملک بھر میں لازمی حج تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
حج 2026 کے پیکیجز کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ 40 روزہ لانگ حج پیکیج کے اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 25 روزہ شارٹ حج پیکیج 12 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔ عازمین کو دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے جمع کرانا ہوگی۔
انہوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حج 2025 کے حجاج کرام کو تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے کی بچت کی رقم واپس کی جا رہی ہے، اور ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے 25 فیصد حجاج (21,895) کو کوئی رقم واپس نہیں ملے گی، 14 فیصد (12,286) کو فی کس 12 ہزار روپے، 16 فیصد (13,939) کو 25 ہزار روپے، 10 فیصد (8,496) کو 48 ہزار روپے، 23 فیصد (20,302) کو 75 ہزار روپے، 12 فیصد (10,945) کو 90 ہزار روپے اور 408 حجاج کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان میں حج کو سہولت، شفافیت اور خدمت کے اعلیٰ معیار پر استوار کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بچت حج 2025 رقم واپس سردار یوسف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور