نئی دوا پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں میں اموات 40 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
بین الاقوامی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ دوا انزالوٹامائیڈ (Enzalutamide) کو روایتی ہارمون تھراپی کے ساتھ شامل کرنے سے جارحانہ نوعیت کے پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 40 فیصد سے زیادہ کم ہو گیا۔
مزید پڑھیں: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے
یہ نتائج نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے اور یورپین سوسائٹی فار میڈیکل آنکولوجی کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔
تحقیق میں 17 ممالک کے ایک ہزار سے زائد مریض شامل تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ امتزاج علاج اب اس خطرناک مرض کے لیے نیا معیارِ علاج (standard of care) بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Enzalutamide پروسٹیٹ کینسر ہارمون تھراپی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروسٹیٹ کینسر ہارمون تھراپی
پڑھیں:
میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر میں تین ماہ میں مزید 34 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال ستمبر تک ایچ آئی وی کے 125 نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی مریضوں میں پانچ سال سے کم عمر 43 بچے بھی شامل ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق ایچ آئی وی کے معاملے پر کوئی ہنگامی صورتحال نہیں، مختلف علاقوں میں اسکریننگ کر رہے ہیں، ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں۔