بجلی کی قیمت میں بڑی کمی سے متعلق وزیر توانائی کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی، صنعتی شعبے کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 34 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمت خرید میں کمی آئے گی، صنعت اور ذراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی مہیا کی جائے گی، اگر آپ نے ذراعت میں پہلے 100 یونٹ استعمال کیے اور اب اضافی سو یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔اویس لغاری نے کہا کہ صنعت میں اگر آپ ہزار یونٹ استعمال کر رہے تھے تو اب اضافی ہزار یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔وزیر توانائی نے کہا کہ صنعت کے شعبے میں پہلے ہی قیمت کر چکے ہیں، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا، عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اُمید ہے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اضافی یونٹس کی قیمت اور ذراعت روپے اور شعبے کو بجلی کی نے کہا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔