وزیراعظم کا صنعت وزراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
آسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا، صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ 3 سال میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم کی جانب سے ذراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکچ‘ کا اعلان کیا گیا۔شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ 3 سال میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔
صنعتی وزرعی شعبے کے ماہرین وکاروباری برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو 34، زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سال میں پورا سال صنعتی، زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیکیج کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے۔
شبہاز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی، روزگار میں اضافے کے لیے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔