وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا،رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ گھریلو صارفین اوریا کوئی دوسرا شعبہ نہیں اٹھائے گا۔
شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ،پولینڈ مستحکم اور پرامن جنوبی ایشیاء کا خواہاں ہے: نائب وزیراعظم پولینڈ
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس سردیوں میں دیئے جانے والے پیکج کےتحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی جس کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صنعتوں اور
پڑھیں:
صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حق کیلیے اربوں روپے کے منصوبے منظورکرائے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-10
حب(نمائندہ جسارت )صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حب کیلئے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی انتھک کاوشوں سے وفاقی و صوبائی حکومت سے اربوں روپے کے منصوبے منظور کروائے گئے ہیں ضلع حب بلوچستان کی مثالی خوبصورت ترین شہر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی شہ رگ بن کر ابھرے گا۔ میر علی اصغر زہری۔ صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حب کیلئے صوبائی وزیر زراعت کوآپریٹو و ترجمان صدر مملکت بلوچستان میر علی حسن زہری کی انتھک کاوشوں سے وفاقی و صوبائی حکومت سے اربوں روپے کے منصوبے منظور کروائے گئے ہیں جن پر ضلع بھر میں تیزی سے کام جاری ہے ان خیالات اظہار صوبائی وزیر کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے ہمارے نمائندے سے پاکستان پیپلز پارٹی رابطہ آفس ضلع حب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی قیادت میں نہ صرف بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے بلکہ حب ماسٹر پلان کے تحت حب شہر کو ایک جدید صنعتی و شہری مرکز میں ڈھالنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، پینے کے پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، تعلیمی و صحت کے اداروں کی اپگریڈیشن، زرعی اصلاحات، اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے موقعے سمیت دیگر لاتعداد اسکیمات شامل ہیں حب عوامی حلقوں کی جانب سے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ یہ منصوبے حب کے لیے ایک نئی زندگی کے مترادف ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی قیادت میں حب ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور ضلع حب بلوچستان کی مثالی خوبصورت ترین شہر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی شہ رگ بن کر ابھرے گا۔