کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 2 نمبر صدیقی مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لے جائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ایان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کام کے دوران بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نشے کے عادی شخص نے پڑوس کے گھر میں آگ لگادی، 1 بچی جاں بحق اور تین زخمی
بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے پڑوس میں واقع گھرمیں آگ لگادی جس کے باعث 4 بچے جھلس کرزخمی ہوئے جبکہ ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق موچکوتھانے کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے2 بچیاں اور 2بچے جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد 13 سالہ لڑکی فہمیدہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ تین بچے 2 سالہ ایاز ولد قربان ، 4 سالہ فراز ولد قربان اور 7 سالہ سونی زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق واقعہ کے وقت پڑوس کے گھر کے صحن میں بچے کھیل رہے تھے۔ بچوں کے چھیڑنے پر نشے کا عادی شخص غصے میں آگیا اور اس نے کپڑے کی رلی میں آگ لگاکر مٹی کے تیل بوتل سمیت اسے بچوں کے اوپر پھینک دیا۔
واقعہ کے بعد ملزم نے کچھ دور جا کر اینٹوں کے گودام میں تیز دھار آلے سے گردن وار کرکے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوگیا۔