کچھ دن پہلے کی بات ہے، امی کے پاس بیٹھی تھی کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں پر بات شروع ہوئی، باتوں باتوں میں امی نے بتایا کہ آج سے کئی دہائیاں پہلے پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود من مرضی کے زیور بن ہی جاتے تھے۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ اتنا مہنگا ہو گیا کہ اب شاید ہی متوسط طبقے کی کوئی خاتون اپنا پسندیدہ زیور آسانی سے خرید سکے۔

امی کی باتوں کے بعد میں نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ پاکستان میں ایک سال میں سونے کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔

اور اس وقت پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اگر ستمبر 2024 کا موازنہ کیا جائے، تو اس وقت فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار روپے تھا۔ یعنی صرف ایک سال میں قیمت تقریباً دو گنا بڑھ چکی ہے۔

یہ اضافہ اس متوسط طبقے کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے جس کی آمدنی اتنی تیزی سے نہیں بڑھی۔

قیمتوں کا جائزہ لینے کے دوران کسی نے مجھے بتایا کہ سونے کی اتنی زیادہ مہنگائی کے باوجود کچھ جیولرز آج بھی اپنے گاہکوں کو مارکیٹ ریٹ سے کم پر زیورات دینے کے لیے رستے نکال لیتے ہیں۔

یہ جاننے کے لیے میں نے راولپنڈی کے صرافہ بازار کا رخ کیا۔ جہاں ایک جیولر محمد عدنان نے مجھے بتایا کہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد جیولرز کے لیے بھی مشکلات شروع ہو گئیں ہیں، کیونکہ بازار میں سونے کے خریدار کم ہو گئے ہیں۔

’اس صورتِ حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے گاہکوں کو کچھ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا اور انہیں ہول سیل ریٹ پر سونا فروخت کرنا شروع کر دیا۔ بناوٹ کے چارجز جو جیولرز لیتے ہیں، وہ بھی ختم کر دیے۔ اور اب ہم مارکیٹ ریٹ سے تقریباً 25 فیصد کم قیمت پر سونا فروخت کر رہے ہیں۔‘

’ ہم نے سوچا کہ اگر منافع کم بھی ہو، مگر گاہک واپس آ جائیں تو کاروبار زندہ رہے گا۔ اب جہاں 100 روپے کماتے تھے، 50 بھی مل جائیں تو شکر ہے۔‘

عدنان کے مطابق اگر مارکیٹ میں ایک سادہ انگوٹھی 1 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے تو وہی ان کے ہاں 90 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

اس پالیسی کے بعد ان کے گاہکوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عدنان کہتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے ہاں ریٹ بہتر ہے۔

ایک اور جیولر کے مطابق، راولپنڈی کے صرافہ بازار میں تقریباً 30 فیصد دکاندار اب بناوٹ کے چارجز نہیں لے رہے، تاکہ خریداروں کو کم قیمت پر زیورات مل سکیں اور ان کا کاروبار بھی چلتا رہے۔

’زیادہ نہ سہی منافع کم ہی ہو، مگر ہو تو سہی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سونا سونا مہنگا سونے کا بلند ریٹ سونے کی قیمت سونے کے زیورات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سونا مہنگا سونے کا بلند ریٹ سونے کی قیمت سونے کے زیورات ہزار روپے سونے کی کے لیے

پڑھیں:

چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی

— فائل فوٹو 

شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے رکن عاصم شیخ کا کہنا ہے کہ چینی کی کرشنگ کے بعد ہول سیل ریٹ نیچے آگیا ہے۔

عاصم شیخ نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کا ہول سیل ریٹ 160 روپے کلو ہوگیا اور پرچون ریٹ 165 روپے کلو ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جنوری کے سودے میں چینی کی قیمت 144 روپے کلو طے پا رہی ہے، 3 لاکھ میں سے 2 لاکھ ٹن امپورٹ چینی فروخت ہو چکی ہے۔

عاصم شیخ نے پہلے ملی بھگت سے چینی برآمد کروائی پھر یہاں قیمت بڑھا کر اربوں روپے کمائے، بیورو کریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گنا اور چینی وافر ہے امید ہے قیمت مزید کم ہو جائے گی، شوگر ملوں والے اس سال اچھے گنے سے چینی بنا کر اضافی کمائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
  • چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟