بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مضبوط رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 10 پیسے پر مستحکم رہی۔
معاشی استحکام اور شعبہ جاتی سطح پر غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحانات کی بدولت انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بہتر رہی۔ حکومت کی نجکاری کی حکمت عملی، معاشی اصلاحات، مستحکم افراط زر اور مضبوط ترسیلات زر کے باعث معیشت کی شرح نمو 3.

2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جس کے اثرات انٹربینک مارکیٹ میں واضح نظر آئے۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر 13 پیسے کمی کے ساتھ ایک موقع پر 280 روپے 93 پیسے تک گر گئی، تاہم غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے باعث دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 281 روپے 5 پیسے پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 10 پیسے پر برقرار رہی۔
مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی معاشی مضبوطی کا مظہر ہے۔
مزید برآں، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ ڈالر کے سرپلس کی طرف گیا، جس اور دیگر مثبت عوامل کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی مضبوطی دیکھی گئی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی

پڑھیں:

نومبر میں سندھ کا ٹماٹر آئے گا، قیمتوں میں کمی متوقع

نومبر میں سندھ کی ٹماٹر کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں سے شہری پریشان ہوگئے، نئی فصل نومبر میں مارکیٹ میں آجائے گی۔

بدین اور پڈعیدن میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے کلو تک جاپہنچی ہے، وہی لاہور میں 400، پشاور اور کوئٹہ میں 350 اور کراچی میں 300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

محکمہ ذراعت سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، دوبارہ کاشت کی گئی فصل نومبر میں آنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری سے قیمتیں کم ہورہی ہیں، پنجاب بھر کی منڈیوں میں گزشتہ 2 روز میں ٹماٹر کے 281 ٹرک پہنچے ہیں

متعلقہ مضامین

  • نومبر میں سندھ کا ٹماٹر آئے گا، قیمتوں میں کمی متوقع
  • انٹربینک میں روپیہ تگڑا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ تگڑا
  • محض ایک ٹوئٹ نے گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا، مگر کیسے؟
  • اوپن اے آئی نے اے آئی براؤزر ’اٹلس‘ متعارف کرا دیا
  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ