data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس وقت کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر فی اونس سستا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی عالمی قیمت 4,235 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی کے دباؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونا فی تولہ 1,400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 1,200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ کمی اس وقت دیکھنے میں آئی ہے جب چند روز قبل ہی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تھا۔ ہفتے کے روز عالمی مارکیٹ میں سونا 106 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے پر آ گیا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس بڑی کمی سے محض ایک دن قبل یعنی جمعہ کے روز تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر بڑھ کر 4,358 ڈالر تک پہنچ گیا تھا، اور اسی دن پاکستان میں فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں فی اونس سستا ہو گیا تھا

پڑھیں:

ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے، ٹویوٹا نے اپنی مشہور ایس یو وی فورچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی محدود مدت کی مہم کے تحت فورچیونر کی 2 مقبول ترین ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

نئی قیمتیں

-فورچیونر G
پرانی قیمت: 14,939,000 روپے
نئی قیمت: 12,435,000 روپے

-فورچیونر V
پرانی قیمت: 17,509,000 روپے
نئی قیمت: 14,935,000 روپے

اس بڑے ریٹ کٹ کے بعد فورچیونر کی قیمتیں ایک بار پھر اس حد تک آگئی ہیں جہاں خریداروں کے لیے یہ گاڑی پہلے سے کہیں زیادہ پرکشش ہو گئی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے آٹو سیکٹر میں مسلسل مہنگائی کے بعد یہ کمی صارفین کے لیے ایک نایاب ریلیف قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری اس وقت کم فروخت، مہنگی فنانسنگ، افراطِ زر اور کمزور کرنسی جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ ایسے میں ٹویوٹا کی جانب سے یہ حیران کن فیصلہ مارکیٹ میں نئی جان ڈال سکتا ہے اور ان خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے جو چھوٹی یا درمیانی ایس یو ویز کی طرف مائل ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ٹویوٹا ریوو اور فورچونر کی قیمت میں 60 فیصد تک ٹیکس شامل ہے؟

فورچیونر اپنی مضبوطی، آف روڈ کارکردگی اور ری سیل ویلیو کے باعث مارکیٹ میں منفرد مقام رکھتی ہے، اور اب کم قیمتوں کے بعد یہ مزید وسیع صارفین تک رسائی حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

ٹویوٹا کے مطابق یہ آفر وقت اور اسٹاک دونوں کے لحاظ سے محدود ہے۔ کمپنی پاکستان میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس خصوصی کیمپین کا انعقاد کر رہی ہے، جو نہ صرف سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے بلکہ مارکیٹ میں برانڈ کی نئی حکمتِ عملی کی بھی عکاس ہے۔

ٹویوٹا کی قیمتوں میں اس کمی سے پریمیئم ایس یو وی کی مارکیٹ میں نمایاں ہلچل متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹویوٹا قیمتیں گاڑی

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میںسونے کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سوناآج پھر سستا ہوگیا؛  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم
  • سوناآج پھر سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم
  • ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کئی روز بعد سونا سستا