نیویارک: بھارتی ریاستی سرپرستی میں سرگرم بیرونِ ملک بھارتی عہدیداران عالمی سلامتی کے لیے نیا خطرہ بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی نژاد سیکیورٹی ماہر ایشلے ٹیلِس کو خفیہ امریکی دفاعی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ٹیلِس پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی دفاع اور خارجہ امور سے متعلق حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھیں۔ ایف بی آئی نے ان کے گھر سے ایک ہزار سے زائد “ٹاپ سیکرٹ” اور “سیکرٹ” نوعیت کے دستاویزاتی مواد برآمد کیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ ٹیلِس نے امریکی محکمۂ خارجہ اور پینٹاگون سے خفیہ معلومات حاصل کر کے اپنے گھر منتقل کیں۔ چونکہ وہ ماضی میں قومی سلامتی کونسل کے رکن رہ چکے ہیں، اس لیے انہیں ٹاپ سیکرٹ سیکیورٹی کلیئرنس حاصل تھی۔

رائٹرز کے مطابق ٹیلِس سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، تاہم اب ان پر قومی سلامتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں بھارتی عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ان خطرناک اقدامات پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا، دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے،  درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظر نامہ بھی بہت پیچیدہ ہے ۔ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط اہم ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا، دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظرنامہ بھی بہت پیچیدہ ہے، بھارت نے یکطفرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کو  ٹیلی فون کیا اور حالیہ سیلاب کے  باعث  جانی نقصان اور بے گھر  ہونے والے شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ بدھ کو  دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے امداد اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔ دریں اثناء اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ زین بیک کلولو بائیووکا وزارت خارجہ پہنچے پر استقبال کیا اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا، دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ: اسحاق ڈار
  • دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، اسحاق ڈار
  • افغان حکومت وسطی ایشیا اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے: امریکی میڈیا رپورٹ
  • طالبان حکومت وسطی ایشیا اور عالمی امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی
  • مودی حکومت مزدور مخالف اور لیبر کوڈز ملازمتوں کی سلامتی کو خطرہ ہے، کانگریس
  • دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار
  • دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار
  • برطانیہ کی قومی سلامتی کو چین سے خطرہ،موقف پر قائم ہوں،دوسری بڑی عالمی معیشت کو نظرانداز کرنا غیردانشمندانہ ہوگا: کیئراسٹارمر
  • کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائیگا: امریکا
  • امریکہ عالمی امن اور سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایران