محض ایک ٹوئٹ نے گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اوپن اے آئی نے اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹیAtlas متعارف کرایا، جس کی اطلاع ٹویٹر پر نشر ہوتے ہی گوگل کے شیئرز تقریباً 5 فیصد گر گئے۔
اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی مالیت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جب اس کے شیئرز 252.68 ڈالر سے گر کر 246.15 ڈالر تک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل کے نئے اے آئی ماڈل نے ویڈیو جنریشن میں انقلاب برپا کردیا
اس اقدام نے اوپن اے آئی کو براہِ راست گوگل کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے، جو فی الحال 3 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر گوگل کروم چلاتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی اٹلاس کو ایک ذاتی نوعیت کا براؤزر قرار دیا جا رہا ہے، جو صارفین کے لیے نہ صرف آن لائن سرچ بلکہ مختلف کام جیسے فلائٹ بُکنگ، دستاویزات کی تدوین اور ڈیٹا کا تجزیہ بھی انجام دے سکتا ہے۔ ہر ویب سائٹ پر ‘Ask ChatGPT’ کا آپشن ظاہر ہوگا، جس سے صارف براہِ راست مواد سے متعلق سوالات یا ہدایات دے سکیں گے۔
اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹیکے اب 800 ملین سے زائد صارفین ہیں، جن میں سے زیادہ تر مفت سروس استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ مزید منافع بخش طریقے تلاش کر رہی ہے، جن میں اشتہارات سے آمدنی حاصل کرنے کے امکانات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی
اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے چیٹ جی پی ٹی اٹلاس کو ‘ایک دہائی میں آنے والا نایاب موقع’ قرار دیا ہے، جس سے ‘یہ سوچنے کا نیا طریقہ پیدا ہوگا کہ براؤزر کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔’
یہ براؤزر سب سے پہلے macOS پر دستیاب ہوگا، جبکہ جلد ہی ونڈوز، آئی او ایس اور انڈرائڈ پر بھی پیش کیا جائے گا۔ ‘ایجنٹ موڈ’ میں، جو فی الحال صرف پریمیم صارفین کے لیے ہے، چیٹ جی پی ٹیصارف کی جانب سے مکمل آن لائن کارروائیاں خود انجام دے سکتا ہے—جیسے کسی نسخے کے اجزاء تلاش کرنا اور انہیں خودکار طور پر آن لائن اسٹور سے خریدنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوپن اے آئی چیٹ جی پی کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے