ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے امیر کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت نے موجودہ حالات میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے آج لاہور میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس سلسلے میں امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر ورکن سپریم کونسل جماعت اہل سنت صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، رکن سپریم کونسل وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ناظم اعلی جماعت اہل سنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی محمد ایوب مغل، مدرسہ ہدایت القرآن کے مہتمم مفتی محمد عثمان پسروری، پاکستان سنی تحریک کے رہنما مرزا محمد ارشد القادری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جماعت اہل سنت ایک غیرسیاسی مذہبی جماعت ہے، جماعت اہل سنت کے وابستگان اور دینی مدارس کا حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے پھر ناجانے کیوں سواد اعظم اہل سنت کو مشتعل کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے، حکومت اس بات کا نوٹس لے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو بے بنیاد کاروائیوں کے ذریعے ملکی امن کو خراب کرنے کے درپے ہیں جبکہ جماعت اہل سنت کے کارکن ہمیشہ ملکی سلامتی کیلئے کوشاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مرید کے کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جس سے ملک میں اصطراب کی فضا پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں،  شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے، متعدد دینی مدارس کو بلاوجہ سر بمہر کیا گیا ہے جنہیں فلفور کھولا جائے موجودہ خلفشار کو دور کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے ہم تمام اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے افغانستان اور بھارت کے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کی شدید مزمت کی۔ یہ گٹھ جوڑ اسلام کے خلاف سازش ہے اس حوالے سے پاکستانی افواج نے بھارت کی طرح افغانستان کو بھی شکست سے دوچار کیا ہے۔

 علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ جماعت اہل سنت کی مساجد کو تحویل میں لے کر محکمہ اوقاف کے حوالے کیا جارہا ہے، یہ صورتحال تشویش ناک ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج ہونے والا کل جماعتی اجلاس مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گا جس پر عمل درآمد کیلئے پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وطن عزیز داخلی خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اہل سنت سعید کاظمی نے کہا کہ انہوں نے کیا جائے کہ ملکی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، مطالبہ ہے ریڈ لائن پروجیکٹ ختم کیا جائے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کیا جائے یہ کراچی کے عوام کے ساتھ بہت بڑی بہتری ہوگی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا گلشن اقبال میں شہری کے گھر قبضہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ناکام بنایا، لگتا ہے یہاں کوئی حکومت موجود ہی نہیں، شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، کرمنالوجی میں سندھ حکومت نے کئی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی نے سیل بنا دیا ہے، زمینوں پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، عوام کی شمولیت سے قبضہ گیروں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ
  • لاہور، تنظیمات اہلسنت نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا
  • جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ
  • میئر کراچی کا سارے اداروں پر قبضہ، پھر بھی بچے گٹر میں گر رہے ہیں: جماعت اسلامی
  • جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کاای چالان کیخلاف مہم چلانے کافیصلہ
  • اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کیبجائے انتشار و آمرانہ پالیسیوں پر گامزن ہے، کاشف سعید شیخ
  •  CDF نوٹیفکیشن پرغیرضروری، غیرذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، خواجہ آصف
  • ڈھاکا: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک، آئی سی یو میں زیر علاج
  • بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی: ایرانی میڈیا
  • ہمارا مطالبہ ہے کہ ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کا بل واپس لیا جائے، منعم ظفر