سولرصارفین کیلئے انتہائی بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اب متبادل ذرائع سے محصولات میں اضافہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز کے تحت شمسی توانائی (سولر پینلز)، انٹرنیٹ سروسز اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ اگر مالی سال کے وسط میں ریونیو ہدف سے کم رہ جائے تو ہنگامی بنیادوں پر اضافی محصولات حاصل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ ’’ہنگامی ٹیکس اقدامات‘‘ آئی ایم ایف کے دوسرے جائزہ رپورٹ کا حصہ ہوں گے، جو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ ضرورت پڑنے پر درآمدی سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کی جا سکتی ہے، جو جنوری 2026 سے نافذ ہوگی۔ اسی طرح انٹرنیٹ سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 18 یا 20 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ایف بی آر کے تخمینوں کے مطابق، آئندہ برسوں میں درآمدی سولر پینلز کے ذریعے 25 سے 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی، جبکہ فی الحال گھروں اور عمارتوں پر نصب سولر پینلز تقریباً 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت گرڈ سسٹم پر انحصار کم ہونے کے باعث سولر انرجی کے تیزی سے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے، کیونکہ صرف ’کپیسیٹی پیمنٹس‘ کی مد میں اس مالی سال کے دوران 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کی متحدہ کو گرین لائن معاملہ 2 سے 3 روز میں حل کرنے کی یقین دہانی
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے پر کام روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ملاقات میں پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے مؤقف پر بھی بات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی ڈی سی ایل اور گرین لائن کا معاملہ آئندہ 2 سے 3 روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، احسن اقبال اور دیگر بھی شریک تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، امین الحق اور دیگر شامل تھے۔