اسلام آباد(این این آئی)کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، پاکستان اور آئی ایم ایف اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ متبادل طور پر شمسی پینلز (سولر)، انٹرنیٹ اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کی شرحیں کیسے بڑھائی جائیں تاکہ اگر ریونیو میں کمی بڑھے تو ہنگامی بنیادوں پر اضافی محصولات حاصل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ ہنگامی ٹیکس اقداماتآئی ایم ایف کے دوسرے جائزہ رپورٹ کا حصہ ہوں گے، جو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔ ان اقدامات کو اس صورت میں لاگو کیا جائے گا جب مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)میں ریونیو کی کمی مقررہ حد سے بڑھ جائے یا وزارت خزانہ اخراجات میں کمی نہ کر سکے۔ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کی گئی تجاویز میں بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر درآمدی سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 10فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کی جا سکتی ہے، جو جنوری 2026سے نافذ العمل ہوگی۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس 15فیصد سے بڑھا کر 18یا 20فیصد کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ ایف بی آر کے اندازوں کے مطابق، آئندہ برسوں میں درآمدی سولر پینلز سے 25سے 30ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ فی الحال چھتوں پر نصب سولر پینلز 6000میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جو کسی بھی وقت دوگنی ہو سکتی ہے۔حکومت بجلی کے گرڈ سسٹم پر انحصار کم ہونے کے باعث سولر کے پھیلاو کو محدود کرنے کے راستے تلاش کر رہی ہے، کیونکہ صرف کپیسیٹی پیمنٹ ہی اس مالی سال میں 1.

7ٹریلین روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سولر پینلز

پڑھیں:

سولر انرجی  کت استعمال  میں پاکستان  نے چین  اور  بھارت  کو  پیچھے  چھوڑدیا 

 لاہور (کامرس رپورٹر) سولر انرجی کے استعمال میں پاکستان نے چین اور بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سستی سولر انرجی کے باعث پاکستان میں اس کا استعمال چین اور بھارت سے بھی تجاوز کر گیاہے۔ وطن عزیز میں بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف اور لوڈ شیڈنگ کے باعث، صنعتی زون، فیکٹریاں، کارخانے، کاروباری افراد سمیت عوام کی بڑی تعداد سولر انرجی استعمال کرنے لگی۔ ٹرینا سٹوریج ڈویژن کے صدر مسٹر یانگ بائو کا کہنا ہے بلوم برگ انرجی فنانس نے مسلسل 8ویں مرتبہ ٹرینا سولر کو انرجی سٹوریج کو بہترین مینو فیچرنگ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ نیپرا کے اعداو شمار کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے سولر انرجی کی پیداوار 174گیگا واٹ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ برطانوی تھنک ٹینک امبر کے مطابق پاکستان کا ایشیا میں سولر کے استعمال میں شئیر چین اور بھارت جیسے ممالک سے بھی آگے نکل چکا ہے جبکہ ٹرینا سولر اپنی بہترین کارکرد گی کی وجہ سے100 سے زائد ممالک میں 23سروس سینٹر قائم کرکے دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم
  • ٹیکس شعبے میں اصلاحات: نجی سیکٹر کی تجاویز پر غور کیلئے کمیٹی قائم
  • نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
  • عبدالکریم کے جوتے اورآئین
  • کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری
  • جسمانی وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟
  • سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دیدی
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پینلز کی قیمتوں میں حیران کن کمی
  • سولر انرجی  کت استعمال  میں پاکستان  نے چین  اور  بھارت  کو  پیچھے  چھوڑدیا 
  • چین نے گرین انرجی کی جنگ جیت لی