سرفراز بگٹی اور قمر زمان کائرہ کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات کوئٹہ میں ہوئی۔ جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کے فروغ اور گڈ گورننس کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے، جس کے تحت پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے دنیا کی 200 معیاری جامعات کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں، جبکہ سویلین، شہدا، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈرز کے لیے بھی خصوصی اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ کے عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ بلا سود قرضہ پروگرام اور چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ باعزت روزگار پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ سابق وزیر قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ فلاح عامہ کے کاموں میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور قومی ہم آہنگی کے ساتھ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی نوجوانوں کے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔