اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات آج ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم ملکی سیاسی و معاشی امور زیر غور آئیں گے۔  ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے  کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، سعید غنی

وفد سے ملاقات کے دوران وزیر محنت سندھ نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زیبسٹ کا زیب ٹیک نوجوانوں کو آئی ٹی، مختلف فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے پسماندہ علاقہ میں وہاں کے نوجوانوں بالخصوص بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، زیبٹیک جی پی آئی اعظم ٹان کی کارکردگی بلاشبہ قابل رشک ہے، سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیبسٹ زیب ٹیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ وحیدہ مہیسر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ زیبٹیک جی پی آئی اعظم ٹاؤن کی کارکردگی بلاشبہ قابل رشک ہے، کراچی کے پسماندہ علاقہ میں وہاں کے نواجوانوں بالخصوص بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زیبسٹ کا زیب ٹیک نوجوانوں کو آئی ٹی، مختلف فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایوانِ صدر میں اہم ملاقات: فیلڈ مارشل کی آصف زرداری کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
  • وزیراعظم نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے
  • سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • صدر زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • صدر زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات
  • بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، سعید غنی
  • وزیراعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
  • پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں تعاون مانگ لیا