2025-10-23@13:22:59 GMT
تلاش کی گنتی: 74407

«کے دودھ سے»:

    پاکستان نے تقریباً 10 روزہ بندش کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو آہستہ آہستہ دوبارہ بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 300 گاڑیوں کی کلیئرنس تین مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز چمن بارڈر سے ہو چکا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹریڈ کی بحالی سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کارگو آپریٹرز کو بڑا ریلیف ملے گا، اور تاجر برادری کو امید ہے کہ مرحلہ وار بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت جلد معمول پر آ جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کابل اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کے ماہرین، کاروباری برادری اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ اگر صنعت و زراعت ترقی کریں گی تو ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی اور روزگار کے...
    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و...
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) عدیل اکبر کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی ماری ہے۔
    بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
    اسلام آباد:جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوگا۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے. جہاں چاند کی رویت کے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو مختلف زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔
    اسلام آباد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا  گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مارلی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کے فیصلے پر کی جانے والی تنقید آئینِ پاکستان اور قانون سے لاعلمی کا مظہر ہے، صوبے میں بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت ہر صوبائی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنا بلدیاتی نظامِ حکومت کا قانون بنائے اور اس کے تحت قواعد و ضوابط تشکیل دے۔ الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت صوبے کے مجوزہ قوانین اور رولز کے مطابق ہی انتخابات منعقد کرانے کا مجاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ بیان میں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اس حوالے سے دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا اور بتایا کہ پولش وزیرِ خارجہ نے اپنا پہلا دورہ پاکستان 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران پولش شہری کوئٹہ اور کراچی میں مقیم رہے، جو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی علامت ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج پولینڈ کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔...
    ایس پی تھانہ آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی...
    خود کو گولی مارنے والے اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی عدیل اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ان کی جان...
    اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار نے پولش وزیرِ خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق، پولش وزیرِ خارجہ نے اپنا پہلا دورہ 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران پولش شہری کوئٹہ اور کراچی میں مقیم رہے،...
    پاکستانی کرکٹرصہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کے دوران بڑا مالی فراڈ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں صہیب مقصود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل انہوں نے اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی۔ خریدار نے 60 لاکھ روپے ادا کیے اور گاڑی لے گیا، جبکہ باقی رقم اور گاڑی کے کاغذات بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ صہیب کے مطابق، میں آٹھ ماہ تک اس شخص سے بقیہ رقم مانگتا رہا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ آخرکار میں نے گاڑی...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں جیمز ڈیویڈ وینس کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے پاک علاقوں کو دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں، لیکن ابھی یہ بات کہنا قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر "جیمز ڈیوڈ وینس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو اپنے ساتھ ویسٹ بینک   (مغربی كنارہ) ضم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار اسرائیل سے امریكہ واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں كیا۔ اس موقع پر جیمز ڈیوڈ وینس نے كہا كہ مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ضم کرنے کے لئے، صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ووٹنگ کا عمل ایک احمقانہ سیاسی شرارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ میں ہونے والی جنگ...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا اور بعد میں ختم کر دیا۔سہیل آفریدی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جنید اکبر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے دھرنے سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ کارکنان اور رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کر دیا اور کارکنوں سمیت...
    ---فائل فوٹو  26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب سے بڑی مشکل یہ ہے آرٹیکل191اے کے دائرہ اختیار میں بیٹھ کر اسے کیسے نظر انداز کردیں؟ ، آرٹیکل 191 جائز شق ہے تب ہی آئین کا حصہ ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ سنی اتحاد...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی...
    اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ نے ووٹوں کی اکثریت سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عالمی سطح پر شدید تنقیدیں اُٹھ رہی ہیں اور فیصلے کو مسترد کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ایک اور بل بھی منظور ہوا ہے جو کہ مقبوضۃ مشرقی یروشلم کے قریب واقع بستی مالے ادومیم کو بھی اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا ہے۔  اہم واضح رہے کہ قانون سازی ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے، یہ بل ابھی خارجہ امور دفاعی کمیٹی سے بھی منظور ہونا ہے۔  اس فیصلے پر کئی عرب ملکوں، ترکی اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ اُردن نے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا...
    پاکستان شاہینز فروری 2026 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز ابو ظہبی میں 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچز 27 فروری، یکم، 4، 6 اور 9 مارچ کو ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ Schedule announced ????️ Pakistan Shaheens ???? England Lions set to take place in Abu Dhabi from 20 February to 9 March next year ???? Read more ➡️...
    عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔ صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے...
    ایک بیان میں مونس علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں نمایاں تبدیلیاں اور کمی کی ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق، جون میں جاری کیا گیا ٹیرف تفصیلی مشاورت، تحقیق اور اعداد و شمار کی جانچ کے بعد منظور کیا گیا تھا، لیکن اسے محض چند ماہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ مونس علوی نے مزید کہا کہ کمپنی نئی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ آپریشنز جاری رکھنے کے بہترین طریقے تلاش کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کے الیکٹرک کی پوری کوشش ہوگی کہ صارفین پر اثرات کم سے کم ہوں، تاہم کسی نہ کسی حد تک اثر...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
    کبھی کبھی محبت لفظوں سے نہیں عمل سے بولتی ہے، ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی مثال بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں اُس وقت سامنے آئی جب ایک کسان نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 6 ماہ تک سکے جمع کیے اور بالآخر ایک نئی اسکوٹی خرید لی۔ مقامی کسان بجرنگ رام کی بیٹی چمپا بھاگت ایک اسکوٹی کی خواہش مند تھی جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔ محدود مالی وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا عزم کیا اور روزانہ کچھ سکے بچا کر جمع کرنا شروع کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر...
    پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔ مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی ڈبلیو پی گروپ نے سال 2025میں اپنے انٹرن شپ پروگرام “تعمیر مستقبل “کی کامیاب تکمیل پر گریجویشن کی ایک پروقار تقریب لاہور میں منعقد کی، جس میں کمپنی کے ٹیکنالوجی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سات باصلاحیت انٹرنز کی کامیابی کو سراہا گیا۔یہ تقریب ڈی ڈبلیو پی گروپ کے اس عزم کو اجاگر کرتی ہے جس کے تحت ادارہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں، رہنمائی، اور کارپوریٹ ماحول کا عملی تجربہ فراہم کرکے انہیں مستقبل کے پیشہ ورانہ چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہےاس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہٰ محمد نسیم، ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ...
    شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر...
    وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پیداواری لاگت کم اور معیشت کو سہارا ملے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ ماضی میں زراعت کے لیے بجلی 38 روپے فی یونٹ میں فراہم کی جاتی تھی، اب اس کی قیمت کم ہو کر 22.98 روپے فی یونٹ رہ گئی ہے۔ اسی طرح صنعتی شعبے میں بجلی کی قیمت 35 روپے سے کم کر کے 22.98 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی، صارفین کو 24 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو  سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سےجیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز...
    ویب ڈیسک :صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مانسہرہ شہر سمیت گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا۔ اس کے علاوہ بالاکوٹ ،بٹگرام ،کوہستان، تورغر میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
    عمرایوب، زرتاج گل اور زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تینوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری کئے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں جاری کئے گئے۔ عدالت نے حکم  دیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتاری کرکے اگلی سماعت پر پیش کرے، ملزمان کے اس سے قبل بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے۔ عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی رینک کا افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
    صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ہر حال میں جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی صدر نے کہا کہ تحریکِ آزادی کو لاکھوں کشمیریوں نے اپنے خون سے سینچا ہے، بھارت نے ظلم و جبر کے ہر حربے آزمائے مگر کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا جذبۂ حریت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور وہ ہر صورت میں آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم الحاقِ پاکستان کی منزل...
    ---فائل فوٹو  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
    ---فائل فوٹو  پنجاب پولیس بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او علیمہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کورٹ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے آگاہ کیا۔ چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا...
    —فائل فوٹو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کے الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف پر اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں ٹیرف مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا تھا، ڈھائی سال غور کر کے جاری ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے نیپرا کا کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف بارے حالیہ فیصلہ اہم سنگ میل 7.60 روپے فی...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق دیے گئے آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے آرڈر جاری کیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے اِن کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو ایس او پی کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروانے کاحکم دیا تھا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔  کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان نومبر میں...
    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کلنگز سے متعلق مختلف واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غلام اظفہر مہیسر نے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر 20...
    وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔ وزیرعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور انکی صوبائی کابینہ سے جامعہ شہید مطہری میں ملاقات کی، مدرسہ جامعہ شہید مطہری پہنچنے پر مرکزی صدر اور انکی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کے اعزاز میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا عشائیہ   امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کے اعزاز میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا عشائیہ   امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کے اعزاز میں ایم ڈبلیو ایم...
    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالدار اور لوگوں کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالداراورلوگون کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔ ایس آئی یوپولیس نے بتایا کہ 8 اگست 2025 کو ٹیپوسلطان...
    مہنگائی سے ستائی عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پیداوار کے مطابق حکومت کو مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مرغی پر بھی پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن کی 1600 روپے ہے، برآمد پر پابندی سے مٹن، گائے کے گوشت اور مرغی کے گوشت...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا...
    خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ سوات اور شانگلہ کے لیے افشاں حسین، ہری پور کے لیے شازیہ جدون، کوہاٹ کے لیے جمیلہ پراچ، لکی...
    ائیر چیف مارشل کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکرٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: ترجمان پاک فوج ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو...
    ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسے تو زیادہ تر لوگ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، مگر کیا آپ کسی فلم کے لیے اپنے بالوں کی قربانی دینے پر تیار ہیں؟ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن کامیڈی فلم “بیگونیا” کی ابتدائی اسکریننگ دیکھنے کے لیے ناظرین کو بال گنجا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ یعنی سنیما میں داخل ہونے سے پہلے بال صاف کروانا ہوں گے۔فلم کے ڈسٹریبیوٹر فوکس فیچرز نے یہ منفرد چیلنج دیا ہے تاکہ ناظرین ایما اسٹون کے مرکزی کردار کو حقیقی انداز میں دیکھ سکیں۔ ایما اسٹون فلم میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا کردار ادا کرتی ہیں، جنہیں ان کے سازشی کزن اغوا کر لیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک ایلین ہیں،...
    ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا.
    آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ کر مصافحہ کی خواہش...
    بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی...
    اسلام آباد: جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔ مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوگا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے، جہاں چاند کی رویت کے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو مختلف زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔
    سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے  شہر میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم "زینبیون برگیڈ" سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2 نائم ایم پستول اور2 ہنڈ گرنیڈز برآمد کرلیے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان علی بہادر اورایس پی ملک سنکھار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے 32 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے اوران آپریشن میں بہت سارے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔  وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کرکٹ مداح کو بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل سے مصافحہ کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیش آیا، جہاں بھارتی ٹیم ایک میچ کے سلسلے میں موجود تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شبمن گل اپنے ساتھی فاسٹ بولر ہرشت رانا کے ہمراہ مداحوں سے مل رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھ کر شبمن گل سے ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی کپتان نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداح سے مصافحہ کیا، تاہم ہاتھ ملانے کے فوراً بعد اس مداح نے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے اثرات صارفین پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کے آپریشنز متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس سال جون میں جاری ہونے والا ٹیرف اڑھائی سال کی طویل مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد و شمار کی تصدیق کے بعد منظور کیا گیا تھا، تاہم چند ہی ماہ میں اس میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ سی ای او کے مطابق کے-الیکٹرک...
    — فائل فوٹو پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔استاد کے تشدد سے طالبعلم کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا جس پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔متاثرہ بچے کے والدین نے استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ ارمان آصف پانچویں کلاس کا طالب علم ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبعلم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے...
    مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، اس کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے، ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا چاہیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا ملتان کے تعلیمی اداروں کا دورہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا ملتان کے تعلیمی اداروں کا دورہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا ملتان کے تعلیمی اداروں کا دورہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی...
    پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’یہ اس پارٹی کا حال ہے جس کی خیبر پختونخوا میں 13 سال سے حکومت ہے، اور جس کی قیادت وکلاء کے ہاتھ میں ہے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’کالے کوٹ پارٹی پر چھا گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء، دونوں کے لیے یہ نتیجہ باعثِ ندامت اور...
    واشنگٹں(ویب ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے امور پر باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی...
    مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ حکومت بلوچستان پر اڑھائی سال کا فارمولہ طے ہوا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان حکومت پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے پاس رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اقتدار سے متعلق حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ اقتدار کے لئے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان اڑھائی اڑھائی سال کا معائدہ ہوا ہے۔ جس کے تحت اڑھائی سال پورے ہونے پر حکومت مسلم لیگ (ن) کو سونپ دی جائے گی۔ جبکہ حکمران جماعت کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو...
    ترکیے کے شہر اوسک کی ایک عدالت نے ایک شہری کو اس جرم میں اپنی بیوی کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس نے اپنے فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق عدالتی کاروائی میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے اپنی بیوی کا فون نمبر اپنے موبائل میں ایسے نام سے محفوظ کیا تھا جو بیوی کے لیے توہین آمیز سمجھا گیا۔ عدالت نے اس کو جذباتی تشدد کی شکل میں دیکھا کیونکہ ایک ازدواجی رشتہ عزت، احترام اور برابر رویے پر مبنی ہونا چاہیے اور اس قسم کا نام رکھنے کا عمل اس کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ ترکیے میں ایک قانونی مثال بن چکا...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں عدالتی بینچز خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق بنیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار عزیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا سولہ رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے یا سپریم کورٹ کے تمام 24 ججوں کو شامل کرکے فل کورٹ بنایا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کیا 31 اکتوبر 2024 والی کمیٹی کو ایسا اختیار حاصل تھا کہ ایسا فیصلہ کر سکتی، کیا کمیٹی نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا؟۔ جسٹس امین الدین خان نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
    بھارت کے غیر قانونی قبضے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحت کا شعبہ، جو کبھی وادی کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا، اب زوال کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ سمجھے جانے والے اس شعبے کو حالیہ مہینوں میں شدید دھچکا لگا ہے، خصوصاً مئی 2025 میں بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کے بعد۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں سیاحتی مراکز سنسان، ہوٹل خالی، شِکارا چلانے والے اور ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ دستکاری اور ریستورانوں کا کاروبار بھی تباہی کے قریب ہے۔ سیاحتی سرگرمیاں 70 فیصد تک کم کشمیر میڈیا سروس...
    اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئی گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کو خط لکھ کر پالیسی کی تفصیلات طلب کیں۔ وزارت فوڈ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ پالیسی میں امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی بلکہ صرف انڈیکٹو پرائس (اندازاً قیمت) مقرر کی گئی ہے، جس کی غلط تشریح کی بنیاد پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ انڈیکٹو قیمت کا تعین امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، جو 238...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ضمنی انتخابات میں مضبوط امیدواروں...
    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں، وزیراعظم سے ائیر چیف کی ملاقات ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل...
    لاہور:(نیوزرپورٹر)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعرات کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، جب کہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر تھا۔ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح 239، لاہور میں 237 اور کراچی میں 179 ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں اے کیو آئی کی شرح 461 تک پہنچ گئی۔ گجرانوالہ میں یہ شرح 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں 260 ریکارڈ کی...
    صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لیے متعارف کروایا گیا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا۔ ایف بی آر کا نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگیا۔ نئے حکم نامے کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے این ٹی این اور ایس ٹی آر این تبدیلی اب منظوری سے مشروط ہے، درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی اور کاروباری تفصیلات کی جانچ لازمی ہوگی۔ تصدیق کے بعد ہی بجلی و گیس کمپنیوں کو تبدیلی کی اجازت دی جائے گی۔ کمشنر کی سفارش پر ہی بجلی یا گیس کنکشن کی تبدیلی ممکن ہوگی۔ ایف بی آر نے تمام اداروں کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔
    راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔لارجر بینچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیکورٹی پالیسی آرڈرز (SPOs) کے مطابق کرائی جائیں گی۔ عدالت نے 24 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی عدالت نے اپنے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ پروفیسر علی ارشد میر ،  پنجابی زبان...
    چین اور امریکہ کے درمیان معاشی و تجارتی مذاکرات کل سے ملائشیا میں ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے مطابق ، چین اور امریکہ نے معاشی اور تجارتی مذاکرات کا نیا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم حہ لی فنگ کی رہنمائی میں چینی وفد 24 سے 27 اکتوبر تک ان مذاکرات کے لیے ملائیشیا جائے گا۔ فریقین رواں سال میں دونوں ممالک کے رہنماون کی ٹیلی فونک بات چیت میں طے شدہ اہم اتفاق رائے کی روشنی میں چین اور امریکہ کے معاشی و تجارتی تعلقات میں اہم معاملات پر مذاکرات کریں گے۔...
     سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے یہ فیصلہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط والے خط میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو 31...
    اداکارہ مدیحہ رضوی نے بتایا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘ میں حساس مناظر کی شوٹنگ کے دوران ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں تنقید کا بھی خوف تھا۔ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ میں ایک نہایت حساس موضوع کو اجاگر کیا گیا ہے کہ بعض اوقات گھر کے اندر بھی بچیوں کو اپنے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ سدرہ نامی کم عمر لڑکی کو اس کا کزن ذیشان تنگ کرتا ہے، تاہم اسی دوران ان کا چچا موقع پر پہنچ کر سدرہ کو ذیشان سے بچا لیتا ہے۔ مدیحہ رضوی نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: اونٹنی کے دودھ کی غذائی اہمیت اور اس سے تیار ہونے والے پنیر نے ناشتے کے شوقین افراد کے لیے نئی خوشخبری لے آئی ہے۔صوفیہ خان، جو اٹک دیر کی رہائشی ہیں، نے اپنے کچن میں اونٹنی کے دودھ سے پنیر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اسے کمرشل بنیادوں پر متعارف کروانے کی خواہشمند ہیں۔ صوفیہ کے مطابق یہ ان کا سب سے نمایاں کارنامہ ہے کیونکہ اس سے قبل وہ گائے، بھینس اور دیگر جانوروں کے دودھ سے پنیر بنا چکی ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے پنیر کے نمونے امریکا اور متحدہ عرب امارات بھی بھیجے جا چکے ہیں جہاں انہیں سراہا گیا۔ماہرین غذائیت کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں چربی...
    امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ پابندیاں روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں، روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر لگائی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ گفتگو کے دوران ان پابندیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگانا ایک مضبوط پیغام ہے کہ امریکا آئندہ کیا کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن کے دورِ...
    وزیر اعظم کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں پیکیج کا اعلان کیا، پیکیج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے مگر ہم سب کو مل...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ،پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے۔اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہا ہے، معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردارادا کررہی ہیں، حکومت ریل اورروڈنیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے، روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی...
    کراچی: پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر  اور اس کے اطرافی علاقوں میں  آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ  الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن  کیا، جس میں  اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور...
    بھارتی اپوزیشن رہنماؤں اور صحافیوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان میں پوشیدہ حقائق سامنے لاکر اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مودی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ٹیلیفون کے ذریعے دیوالی کی مبارکباد دی، مگر انہوں نے اس گفتگو کا ایک اہم پہلو — یعنی روس سے تیل کی خریداری اور تجارتی معاملات پر ہونے والی بات چیت — دانستہ طور پر چھپا لی۔ بھارتی اپوزیشن رہنما سپریا شری ناطے نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو آدھا سچ بتایا۔ ان کے مطابق، ٹرمپ نے واضح طور پر بتایا تھا کہ مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے،...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے، مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے۔ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید...
    چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں شام کے معاملے پر ہونے والے اوپن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائے۔ جمعرات کے روز فو چھونگ نے کہا کہ شام میں صورت حال تبدیل ہونے کے بعد غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں نے بد امنی سے فائدہ اٹھا کر اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے، جس نے خطے کے امن اور استحکام کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ ان...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعت اور زراعت کی ترقی کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکیج‘ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام ملک کی معیشت کو توانائی کے ذریعے مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے صنعتی و زرعی ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں پیکیج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک مؤثر رہے گی، جس کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ پیکیج کی تفصیلات صنعتی شعبے کو پہلے 34 روپے فی یونٹ میں ملنے والی بجلی اب کم نرخ پر دستیاب ہوگی۔ زرعی شعبے کو بھی 38 روپے...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح...