انڈونیشیا کے صدر کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد ‘پرتپاک استقبال‘جنگی طیاروں اور21 توپوں کی سلامی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا، انہیں21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشین صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، تعلیم اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا قریبی، دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے حامل ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دورے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد،صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کا نور خان بیس پر استقبال کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر صدر پرابووو اسلام ا باد
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔