عمران خان کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ پاکستان فوج
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیانیے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو ’فوج مخالف‘ بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کا بیانیہ ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ بن گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارہا عمران خان کو نام لیے بغیر ’ذہنی مریض‘ کہا اور کہا کہ ’خطرہ ایک ایسے شخص کی خام خیالی اور واہموں کا شکار ذہنیت سے جنم لیتا ہے جو اپنی ہی انا کا قیدی بن چکا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اس کی خواہشات ریاستِ پاکستان سے بھی بڑی ہیں۔پاکستان فوج کی یہ اب تک کی تحریک انصاف کے خلاف سخت ترین پریس کانفرنس قرار دی جا رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسکرین پر سلائیڈیں دکھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایکس پر پیش کردہ بیانیہ بعد میں ان کی جماعت کے دوسرے اکاؤنٹس پر مشتہر ہوتا ہے، جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں اور پھر اسے انڈیا اور افغانستان کا مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا اٹھا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ اس کی انا، خواہشات اور فرسٹریشن اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر دنیا کا وجود ہی باقی نہیں رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔