راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذمیں 10 دسمبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذمیں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔ اس دوران شہرمیں جلسے،جلوس،ریلی،دھرنے اورلاؤڈ اسپیکرزکے استعمال پر پابندی ہے۔ احتجاج، اسلحہ کی نمائش اورلاٹھیاں لیکر چلنے پر بھی پابندی عاید ہے۔ ڈبل سواری پرپابندی اورپولیس کی لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے پربھی پابندی عاید ہے، دفعہ 144میں توسیع 4 دسمبر کو کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔