فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے دیرینہ ترقیاتی شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا۔ انھوں نے ڈیجیٹلائزیشن، پبلک فنانشل منیجمنٹ اور ماحولیاتی استحکام میں برطانوی تعاون کو سراہا۔ 

وزیر خزانہ نے بارونس جینی چیپمین سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور کہا پاکستان اب اقتصادی استحکام کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ 

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تینوں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے تین سال بعد پاکستان کی آؤٹ لک بہتر کی، انھوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے اصلاحاتی پیشرفت سے بھی برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا آئندہ چار سے پانچ برس میں اضافی کسٹم ڈیوٹی میں بتدریج کمی کی جائے گی، نجکاری کے عمل میں ملکی بزنس گروپس کی شمولیت خوش آئند ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلیے اے آئی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، حکومت نے ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کر دیا ہے اور فنانس ڈویژن سیکٹر وار مشاورتی نظام تشکیل دے گا۔ 

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالی نظام میں پیشرفت کو سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے 14 سال بعد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے اور اسی دوران وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات میں پاکستانی شہریوں کی حوالگی سے متعلق شواہد پیش کریں گے۔ پاکستانی حکام پہلے ہی اس سلسلے میں ضروری دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کر چکے ہیں، تاہم برطانوی فارن آفس کے مطابق یہ ڈوزیئر ابھی تک برطانیہ نہیں پہنچا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے اور زور دیا کہ دونوں افراد فوری طور پر پاکستان کے سپرد کیے جائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار کا حق یقینی بنایا گیا ہے، لیکن فیک نیوز اور پروپیگنڈا کے خلاف ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • قطر کی پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم ، امریکا سے بڑا ریلیف مل گیا
  • وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
  • عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کا معاملہ، محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
  • محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، برطانوی دفتر خارجہ کے حکام سے ملیں گے
  •  قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ
  • وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت کا امکان
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ برطانیہ، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مذاکرات متوقع
  • وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت متوقع
  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین ملاقات کررہے ہیں