City 42:
2025-12-08@16:49:48 GMT

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے70 تقرریاں کالعدم قرار دے دیں

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

زاہدبشیرچودھری: آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کے دور میں ہونے والی تقرریاں کالعدم قرار دے دیں۔
عدالت نے سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کے دور میں ہونےوالی70 تقرریوں کے خلاف فیصلہ راجہ شعیب بنام مجاز اتھارٹی کیس میں سنایااورقرار دیا کہ تقرریاں میرٹ اور قواعد و ضوابط کے برعکس کی گئیں۔

  جسٹس چوہدری خالد رشید نے حکم دیا کہ تین ماہ کے اندر تفصیلی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،فیصلے میں کہاگیاہے کہ بھرتیوں کے دوران شفافیت اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے کردار اور تقرری کے عمل کی جانچ پڑتال کی ہدایت کی۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

واضح رہے کہ رِٹ پٹیشن راجہ شعیب کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد محکمہ عدلیہ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے اورقانونی ماہرین کے مطابق فیصلہ عدالتی شفافیت اور احتساب کی جانب اہم قدم ہے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا

ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے لڑکی کو قتل کیا۔ مقتولہ کا پوسٹمارٹم 7 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • جموں و کشمیر، حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد کیا
  • کوئٹہ، جسٹس کامران ملاخیل کی بطور چیف جسٹس بلوچستان حلف برداری
  • جسٹس محمد کامران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • شادی سے انکار پر قتل کے مقدمے میں ملزم بری، سزائے موت کالعدم قرار
  • شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم
  • صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی
  • جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کردی گئی