گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس کامران ملاخیل نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں پارلیمنٹرینز، ہائی کورٹ کے ججز، سیاسی اکابرین، سینئر وکلاء اور سرکاری آفیسران سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران چیف جسٹس

پڑھیں:

جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات

کراچی:

جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان، جسٹس ظفراحمد راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایک جج اور دوصوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔وزارت قانون و انصاف سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ  کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔

 جسٹس کامران خان ملا خیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

 تمام تقرریاں آئین  کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں جو ان ججوں کے  حلف اٹھانے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔صدرمملکت  نے دو ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ایک جج کی تقرری کی منظوری دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس محمد کامران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
  • صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی
  • جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کردی گئی
  • جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری