کے پی کے سے واپس آنے والی : بلٹ پروف گاڑیاں بلوچیستان کو دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کیلئے بلوچستان کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب یہ ڈن ہوگیا شکر گزار ہوں کہ آپ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر کہا تھا کہ خیبرپی کے کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو ہوگی، گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہو جاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے۔ گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کر سکیں۔ ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے بھی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رپورٹ مانگی ہے کہ پولیس کی دی گئی گاڑیوں میں کیا مسئلہ تھا، آئی جی پی آفس اور وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ مانگی ہے، اگر گاڑیاں ٹھیک تھیں تو ان کو رکھنا چاہیے، مزید کے لیے کوشش کرتے، وزیراعلیٰ سے پہلی ملاقات میں مثبت رسپانس ملا تھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر اس کا رسپانس مثبت ہو گا تو میں بھی مثبت رسپانس دوں گا، کئی دفعہ ہمارے لوگوں نے افغانستان کے دورے کئے۔ ان کو بتایا کہ دہشت گردی کے لیے آپ کی زمین استعمال کی جا رہی ہے۔ افغانستان نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو تاہم کسی کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ کاروبار کے لیے بارڈر کھل جائے۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ اگر وفاق پولیس کو گاڑیاں دے رہا ہے تو لینی چاہئیں، باقی چیزوں کے لئے بھی ہمیں کوشش کرنی چاہیے، مجھے نہیں پتا وزیراعلیٰ نے کیوں گاڑیاں واپس کیں، وزیراعلیٰ کو مختصر کابینہ بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو پھر کابینہ میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دوست آئے تھے، میں نے ان کو مل کر کام کرنے کے لیے مثبت رسپانس دیا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ صوبہ بھی ترقی کرے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں، یہ صوبہ قدرتی معدنیات سے مالامال ہے۔ پاکستان میں سب سے سستی بجلی خیبر پی کے پیدا کر رہا ہے لیکن بجلی کی سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی اس صوبے میں ہو رہی ہے۔ وسائل کے باوجود یہ صوبہ پیچھے ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے۔ ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی پر حاضری۔ پھول اور چادر چڑھائی۔ ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے دفاع وطن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بزرگان دین نے دین اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کئے رکھیں۔ دین اسلام کے لئے بزرگان دین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے خیبر پی کے نے کہا کہ انہوں نے کے لئے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا کی واپس کردہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجنے کا اعلان
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی تاکہ وہاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی درخواست کے جواب میں کیا گیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:
’وزیراعلیٰ صاحب، کام مکمل ہو گیا۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ آپ کے نوٹس لانے کا شکریہ۔‘
یہ اعلان اس تناظر میں آیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت ان بلٹ پروف گاڑیوں کو لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومتِ بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ صوبہ دہشت گردی کے خلاف بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
سیکیورٹی اور لوجسٹکس کے نکاتحکام نے بتایا ہے کہ گاڑیاں جلدی روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ان کی تقسیم سے متعلق تفصیلات جلد میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور حساس علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے استعمال ہوں گی۔
بلوچستان نے پچھلے برسوں میں بار بار حفاظتی سازوسامان اور اضافی وسائل کی مانگ کی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی سیکیورٹی ضروریات کے باعث بعض اوقات سامان کی تقسیم اور تقاضے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ وفاقی سطح پر اس قسم کے مئؤثر ردِ عمل سے صوبائی تعاون اور وسائل کی بروقت منتقلی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں