محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ کی درخواست پر محسن نقوی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو دی جائیں گی۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں، وہ ناقص اور پرانی ہیں، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے، سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہو، امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گاڑیاں بلوچستان کو محسن نقوی سے واپس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھجوائی جائیں گی، یہ بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔
قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے اور خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔
خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان درکار ہے، عوامی تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اقدامات کو مزید موٴثر بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ نے یہ گاڑیاں بلوچستان حکومت کو دینے کا اعلان کر دیا۔