شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔
شہروز کاشف نے کہا ہے کہ میری حکومت نے مجھے کیش پرائز دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے، میں نے اپنی زمین اور گاڑی بیچی لیکن میں کوہ پیمائی کی وجہ سے اب مقروض ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے میرے لگ بھگ 4 کروڑ روپے لگے ہیں، میری کمر کا خطرناک آپریشن ہوا، میری کمر میں راڈز ہیں، مجھے اب چلنے پھرنے میں دشواری ہے۔
شہروز کاشف نے کہا ہے کہ میرے کسی نے میڈیکل کے بلز کی ذمہ داری تک نہیں اٹھائی، کوئی اس شخص کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتا ہے جس نے 8 ہزار سے بلند 14 چوٹیاں سر کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہی رویہ رہا تو میں پھر بیرون ملک اپنے لیے کچھ سوچنے پر مجبور ہوں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہروز کاشف
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔