Jasarat News:
2025-10-23@14:30:35 GMT

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ چند روز قبل تک 500 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر اب قدرے سستا ہو گیا ہے، جس سے شہریوں نے کچھ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو شہر بھر کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق، درجہ اوّل کے ٹماٹر کی سرکاری قیمت گزشتہ روز کے 207 روپے فی کلو سے کم کر کے 195 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، مارکیٹ میں یہ ٹماٹر اب بھی 238 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جو مقررہ نرخ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح، درجہ دوم کے ٹماٹر کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ اس کی نئی سرکاری قیمت 141 روپے فی کلو سے کم کر کے 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ بازار میں اس درجہ کے ٹماٹر کی فروخت 138 روپے فی کلو کے نرخ پر جاری ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش کی منصفانہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی کلو ٹماٹر کی کی قیمت گئی ہے

پڑھیں:

ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) : محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی میں تعطل کے باعث ہوا۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی جس کے باعث عارضی قلت پیدا ہوئی۔

ترجمان کے مطابق افغانستان اور ایران سے بھی ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے سپلائی پر وقتی دباؤ ڈالا اور ٹماٹرکی قیمتوں میں اضافہ موسمی تبدیلی، بارشوں، ٹرانسپورٹ مسائل کا نتیجہ ہے۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آتے ہی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جب کہ سندھ کی فصل نومبر اور پنجاب کی فصل اپریل ، مئی میں آنے سے ٹماٹر وافر دستیاب ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.2 فیصد اضافہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 207روپے کی نمایاں کمی
  • ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر کمشنر کراچی کا نوٹس
  • کئی شہروں میں چینی غائب‘ قیمت 200 روپے کلو سے بڑھ گئی 
  • شوگر مافیا بے لگام ،چینی سونے کے بھاؤ بکنے لگی
  • ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دور، قیمت میں مزید اضافہ
  • ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں
  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 550 روپے تک جاپہنچی،سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل
  • کراچی: آئندہ 3 روز کے دوران گرمی میں اضافے کی پیش گوئی
  • ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا