Daily Mumtaz:
2025-12-08@06:59:30 GMT

آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ہزار 981 ارب روپے کر دیا گیا، ٹیکس ہدف میں مزید کمی کیلئے سیلاب کے باعث نقصانات پر عالمی سطح کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ 3.

5 فیصد اور ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 11 فیصد حاصل کرنا ہو گا، رواں مالی سال جی ڈی پی 1 لاکھ 29 ہزار ارب روپے کے ہدف پر بھی نہیں پہنچ سکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں میکرواکنامک فریم میں تبدیلی پر بھی آئی ایم ایف سے اتفاق کیا گیا ہے جبکہ 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے پر نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بنچ مارک شامل ہوں گے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارب روپے ٹیکس ہدف

پڑھیں:

کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد:

روس نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی وزیر مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پابندی کی وجہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ کے ذمہ 31 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کم عمر لڑکے کے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کی ترقی اور عوام کے لیے اقدامات پر زور
  • 4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ