Jasarat News:
2025-12-02@00:54:26 GMT

مقامی حکومتوں کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-8-1
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی جاندار نمائندگی موجود ہے اور کسی بھی رکن اسمبلی نے مقامی حکومتوں کی مخالفت نہیں کی، اگر مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کیے گئے تو ریاست کمزور ہوگی، کیونکہ اختیارات بٹنے سے ہی بڑھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں جائیں گے ریاست اور شہری کے درمیان معاہدہ کمزور رہے گا، انہوں نے ملک میں موجود غیر مساوی تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو صاف پانی، پکی سڑکیں اور بہتر انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقامی حکومتوں

پڑھیں:

سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کئے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا ( کے پی ) اسمبلی کے سپیکر  بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ سپیکر  کے پی اسمبلی  نے  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔ 

وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے

 دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ اجلاس میں منگل کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام باد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 28ویں ترمیم اور گورننس کی مقامی خو د مختاری
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، ملک احمد خان
  • سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کئے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • سہیل آفریدی کو عمران خان کی رائے کے بغیر کابینہ بنانے کی ہدایت، کے پی اسپیکر
  • شہباز شریف کا عمران خان پر 10ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم بیان ریکارڈ کرا دیا
  • شہباز شریف کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی گواہ بن گئے
  • شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ملک محمد احمد خان
  • بانی پی ٹی آئی کیساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہو رہا ہے: ملک محمد احمد خان