Jasarat News:
2025-12-02@01:19:15 GMT

عازمین حج کیلیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس اسٹاف درکار ہے، دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہشمند امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل حج مشن کے لیے کم ازکم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ لازمی ہے، ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کے لیے نااہل ہوں گے، صرف حاضر سروس اہلکار طبی عملے کے لیے اہل ہوں گے۔منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ہو گی، خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

سٹی 42 : چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی. 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ تباہ کن آتش زدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متاثرین کے لیے دلی ہمدردی بھی پیش کی۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

اسحاق ڈار نے اعادہ کیا کہ پاکستان ان مشکل حالات میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • عازمین حج 2026 کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ
  • بھارت میں واٹس ایپ استعمال کے لیے فعال سم کارڈ لازمی
  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی سے لاہور روانگی سے قبل گرین لائن کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کیساتھ گروپ فوٹو
  • چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
  • بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ججز کو قانون کی حکمرانی کیلیے کھڑا ہونا چاہیے، کسی دباؤ میں فیصلہ نہ کریں، جسٹس مندوخیل
  • فاف ڈو پلیسی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں حصہ لینے کا فیصلہ
  • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے شہید کمانڈر علی طباطبانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان