2025-10-23@09:12:18 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«کی اہلیہ عروب جتوئی»:

    لاہور(شوبز ڈیسک) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ...
    گیتانجلی انگمو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حیرت ہے کہ ہندوستان ایک "وشو گرو" کیسے بن سکتا ہے جب اسکے 4 ستون: پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا بدعنوان، متعصب، نااہل اور اقدار سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی کارکن اور تعلیم کے اصلاح کار سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ ہندوستان اپنے آپ کو "وشو گرو" کیسے کہہ سکتا ہے جب کہ اس کے جمہوریت کے چار ستون "کرپٹ اور اقدار سے محروم" ہیں۔ جودھ پور سنٹرل جیل کے اپنے پہلے دورے کے نو دن بعد، جہاں ان کے شوہر قید ہیں۔ گیتانجلی نے دوبارہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اس نے...
    گرینڈ ماسٹر اشرف تائی(فائل فوٹو)۔ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے کہا ہے کہ ہمارا کلب کرائے کی زمین پر چل رہا ہے، ایک زمین ہے جس کی ملکیت مل جائے تو اسپورٹس کمپلیکس بناؤں گا۔ اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف طائی کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے عارضہ میں مبتلا ہوں، تاہم اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے درخواست ہے وہ میرا معاملہ دیکھیں۔ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ اشرف نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ اشرف طائی کے مکمل علاج کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اشرف طائی کی ملکی خدمات پر شریف خاندان ہمارا ساتھ دے۔
     معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ عروب جتوئی، جو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہی ہیں، نے بغیر کسی وضاحت کے اپنے انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز سے تمام موجودہ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں ہیں۔ ان کے اس اقدام نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ تاحال عروب جتوئی کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی  کہ انہوں نے ایسا...
    اسلام آباد (وقائع  نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں ۔ جسٹس انعام امین منہاس 7 اکتوبر کو ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے بریت کے ساتھ ساتھ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے یہ بریت کی درخواستیں رواں سال جنوری میں عدالت میں دائر کی تھیں۔
    معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی  ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی  (ان سی سی...
    سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ مزید پڑھیں: ‘مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’، یوٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس جاری کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، تاہم ملزمہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتاری سے بھی روک دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
    سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے...
    بمبئی (اوصاف نیوز)اداکار عمران خان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ یہ انٹرویو اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب عمران خان پہلے ہی متعدد مواقع پر اپنی شادی کے خاتمے پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اونتیکا نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلاق کو ایک عام انسان کی طرح تباہی تصور کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی سوچ میں تبدیلی آگئی۔ وہ کہتی ہیں،’شادی کا ختم ہونا کوئی قیامت نہیں، لیکن اُس وقت مجھے لگتا تھا کہ اگر میری شادی ٹوٹ گئی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔ مجھے یقین تھا کہ میں ایک...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مچل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس اپنی مرضی کا کلینڈر بنانے کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کی مصروفیات کے بعد اس سال بالآخر انہیں وقت ملا کہ وہ کچھ کرسکے جو ان کے لیے بہتر ہے، میں وہ نہیں کررہا جو لوگ مجھے کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: باراک اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں، کیا مشعل اوباما کو طلاق دے دی؟ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی سابق امریکی خاتون اول کو اہم سرکاری تقریبات میں نہیں دیکھا گیا جس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادد ہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کےا حکامات جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے ایڈووکیٹ شمسہ کیانی اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا...
      انسداد دہشتگردی عدالت  اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے  بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت کو 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
    بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتویتوشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ بشریٰ بی بی کی وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے، ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں۔ ایف آئیاے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ 
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت مزید دو گواہان نے شہادتیں قلمبند کرادیں جس کے بعد اب تک کیس میں مجموعی طور پر 7 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی جبکہ دوسرے گواہ پر وکیل صفائی آئندہ سماعت پر جرح...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست میں سپیشل جج سینٹرل، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق...
۱