توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور اہلیہ کا بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست میں سپیشل جج سینٹرل، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاس اینجلس آتشزدگی، ایک وقت میں 60 ہزار لیٹر پانی گرانے والے سپر سکوپر طیارے کیا ہیں؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس میں
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔