Nawaiwaqt:
2025-09-17@23:03:34 GMT

26 نومبراحتجاج کیسسز:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

26 نومبراحتجاج کیسسز:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

  انسداد دہشتگردی عدالت  اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے  بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت کو 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

26 نومبر کے احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 3 کارکن کو 4، 4 ماہ قید کی سزا

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 

واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلےمیں داخل، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری کا بیان قلمبند
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
  • کئی مقدمات میں وکلاء کو انگیج کرنا چیلنج ہے، سلمان صفدر