ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی—فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔
توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
بشریٰ بی بی کی وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔
ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بی بی کی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔