اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادد ہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کےا حکامات جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے ایڈووکیٹ شمسہ کیانی اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کریں۔

26نومبر احتجاج: زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع، راجا بشارت کی منظور

بعدازاں عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

—فائل فوٹو

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے

عمر ایوب، اعظم سواتی و دیگر کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کو احتجاج کے کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • (26 نومبر احتجاج کیس)تحریک انصاف کارکنوں کیخلاف عدالتی فیصلوں کا سیلاب
  • پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر
  • چھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں
  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • (26 نومبر احتجاج کے مقدمات )عارف علوی ،گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ  
  • چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلیے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں