عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس، مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔
دوران سماعت مزید دو گواہان نے شہادتیں قلمبند کرادیں جس کے بعد اب تک کیس میں مجموعی طور پر 7 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی جبکہ دوسرے گواہ پر وکیل صفائی آئندہ سماعت پر جرح مکمل کر یں گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر احمد محمود اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان محمود کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس پر مزید سماعت 16جنوری بروز جمعرات تک ملتوی کردی۔
ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔
قومی اسمبلی میں لاس اینجلس میں لگی آگ، متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری
پڑھیں:
عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر چیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، کون سی جماعت آل پارٹیز کانفرنس سے بائیکاٹ کررہی ہے اس کا علم نہیں، ہم لوگوں سے مشاورت اور جرگے بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔ پشاور میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کے حالات اور مستقبل پر بات کریں گے، صوبے کی ترقی سب کا مسئلہ ہے اور سب کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، کون سی جماعت آل پارٹیز کانفرنس سے بائیکاٹ کررہی ہے اس کا علم نہیں، ہم لوگوں سے مشاورت اور جرگے بھی کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ امن و امان کےلیے اقدامات کر رہے ہیں، کاپٹر ڈرون سے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تھانوں پر حملے ہورہے ہیں۔
سینیٹ انتخابات پر انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین سے بیرسٹر سیف اور ظہیر ایڈووکیٹ نے ملاقات کی تھی اور سینٹ انتخابات کےلیے امیدواروں کے نام دیے، بانی چیئرمین سے جو فہرست ملی اس میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور عرفان سلیم کے نام تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے دوبارہ لسٹ اپ ڈیٹ کرکے نورالحق قادری کا نام آگے لانے کا کہا اور عرفان سلیم کا نام ڈراپ کیا، بیرسٹر سیف کبھی بھی بانی چیئرمین کے حوالے سے جھوٹ نہیں بول سکتا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جو بانی چیئرمین نے نام دیے وہ کامیاب ہوئے، ضمنی انتخابات میں مشعال یوسفزئی کا الیکشن ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلیاں اٹھانا آسان ہے، اپنے عمل کو صحیح کرنا چاہیے، ظہیر ایڈووکیٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالےسے بانی چیئرمین کو کامیاب امیدواروں کا بتایا اور انہوں نے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کو سراہا ہے۔