لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
بمبئی (اوصاف نیوز)اداکار عمران خان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
یہ انٹرویو اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب عمران خان پہلے ہی متعدد مواقع پر اپنی شادی کے خاتمے پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اونتیکا نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلاق کو ایک عام انسان کی طرح تباہی تصور کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی سوچ میں تبدیلی آگئی۔
وہ کہتی ہیں،’شادی کا ختم ہونا کوئی قیامت نہیں، لیکن اُس وقت مجھے لگتا تھا کہ اگر میری شادی ٹوٹ گئی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔ مجھے یقین تھا کہ میں ایک دن بھی اُن کے بغیر نہیں گزار سکوں گی۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’جب ہم نے فیصلہ کیا کہ اب یہ رشتہ ختم ہو رہا ہے، تو میں ایسے روئی جیسےکوئی قریبی عزیز فوت ہو گیا ہو۔ مجھے شدید خوف تھا، خاص طور پر اس لیے بھی کہ اُس وقت میں خود کفیل نہیں تھی۔ مگر مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ میں ایک مراعات یافتہ خاندان سے ہوں اس لیے سڑک پر نہیں آؤں گی۔‘
طلاق کے مرحلے کو بیان کرتے ہوئے اونتیکا نے کہا کہ یہ سب کچھا یکدم نہیں ہوا۔ ہم نے پہلے کچھ وقت کے لیے الگ رہنے کا فیصلہ کیا، اور پھر آخرکار طلاق لی۔ یہ سب کچھ کورونا وبا کے دوران ہوا تھا۔
اپنے بچپن کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے، اونتیکا نے بتایا کہ چونکہ ان کے والدین بھی علیحدہ ہو چکے تھے، اس لیے طلاق کا تصور اُن کے لیے اتنا اجنبی یا شرمندگی کا باعث نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ،’میں نے اپنی والدہ کو ساری زندگی فخر کے ساتھ جیتے دیکھا ہے۔‘
اپنی اور عمران کی طویل رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں، ’ہم 19 سال کی عمر میں ملے تھے، اور اتنے برس ایک ساتھ گزارنے سے ایک قسم کی جذباتی انحصاریت پیدا ہو گئی تھی۔ میں تو یہاں تک نہیں جانتی تھی کہ خود سے ہوائی جہاز کی ٹکٹ کیسے بُک کرنی ہے۔‘
اونتیکا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ رشتہ ختم ہونے پر انہیں گہری مایوسی اور خود پر شرمندگی محسوس ہوئی۔ ’لوگ ہمیں ’گولڈن کپل‘ کہتے تھے، اور جب ہم الگ ہوئے، تو مجھے لگا جیسے میں نے سب کو مایوس کر دیا۔‘
اونتیکا اور عمران تقریباً بیس سال ساتھ رہے اور ان کی ایک بیٹی، عمّارہ، ہے- پیرنٹنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’شروع میں بیٹی کے ذہن میں کئی سوالات تھے، جیسے: ’کیا مجھے نئی مما ملے گی؟‘ میں نے اسے ہنستے ہوئے کہا: ’نہیں بیٹا، تم اسی سے چپکی رہو گی!‘
انہوں نے وضاحت کی کہ، ہم نے اُس کے لیے وقت کو متوازن رکھا۔ وہ ہفتے کے آدھے دن میرے ساتھ اور آدھے عمران کے ساتھ گزارتی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اونتیکا نے
پڑھیں:
بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
لاہور:گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ان کی تو حالت یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اسٹوڈیو میں کوئی میزائل پڑے ہوتے تووہ انھوں نے وہیں سے مار دینے تھے، مجھے بریگیڈیئر فاروق حمید کا شکریہ ادا کرنے دیجیے کہ انھوں نے آج ہماری تعریف کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت کم ہماری تعریف ہوتی ہے کیونکہ ہمارے لیے تو پیکا ہی ہوتا ہے ہمیشہ جب بھی ہوتا ہے لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمیں کیوں حیرت ہوتی ہے اس بات پر جس اس طرح کی کوئی کارروائی ہوتی ہے، نریندر مودی کی یہ اسٹیٹڈ پالیسی رہی ہے ان کی تقاریر اٹھا کر دیکھ لیں انھوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کو گلوبلی آئیسولیٹ کروں گا۔
تجزیہ کار رحمن اظہر نے کہا کہ ایک چیز سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے وہ اپنے آپ کو سمجھتا ہے کہ وہ جو چاہے گا وہ کرے گا جہاں وہ طاقت کا استعمال کرنا چاہے گا وہ کرے گا تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ واقعہ ہو نہیں جاتا، واقعہ کیا گیا ہے، اصل بات ہی یہی ہے ایشو یہ نہیں ہے کہ یہ واقعہ ہوا ہے جب وہاں سات آٹھ لاکھ فوجی وہاں موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بندے کے ساتھ بندہ انھوں نے جوڑا ہوا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر(ر) فاروق حمید نے کہا کہ آرمی چیف نے جو بھی بات کی تھی وہ نظریانی نقط نظر سے پاکستان کی جو نظریاتی پوزیشن ہے اس کے حوالے سے انھوں نے بالکل ٹھیک کیا تھا، ٹو نیشن تھیوری اور کشمیر کے بارے میں انھوں نے ٹھیک کہا لیکن ظاہری بات ہے انڈینزکو وہ پسند تو نہیں آئی ہو گی کیونکہ انھوں نے حقائق پر مبنی بات کی تھی۔