2025-12-07@23:22:52 GMT
تلاش کی گنتی: 46625
«خاور ریاض»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو آج پیر سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 8 اور9 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر پرابووو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ انڈونیشن صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ آخری صدارتی دورہ 2018 میں جوکو ویڈوڈو نے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان و انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کے موقع پر ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں کراچی کا تباہ حال انفرااسٹر کچر، عوامی مسائل اور شہری و بلدیاتی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے، شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر...
کراچی میں عام حادثات تو معمول ہیں ہی مگر اب مسلسل ٹرالروں و ٹینکروں کی زد میں آ کر اور شہر کے کھلے گٹروں میں گر کر ہلاکتوں پر سیاست تیزی سے پروان چڑھائی جا رہی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے میئر کراچی، کراچی کے امیر جماعت اسلامی اور ان کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما پیش پیش ہیں، جن کے پاس کوئی بلدیاتی عہدہ تو نہیں مگر قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں کراچی سے منتخب ارکان کی بڑی بلکہ سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ چوتھے نمبر پر چار ٹاؤنوں اور یوسیز میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی عہدیدار بھی موجود ہیں جو اپنے بلدیاتی کاموں سے کام رکھے ہوئے ہیں جن...
TOKYO: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے جاپان کے اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آنے والے دو خطرناک واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو ریڈار کے نشانے پر لیا جبکہ چین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے جو طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے ضروری حد سے تجاوز کر گیا اور اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیرِ دفاع شن جیرو کوئی زومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلس سے...
مری : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دورِ میں ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور جہاں بھی وزیراعظم شہبازشریف کا طیارہ جاتا ہے اسے اس مملکت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سلامی دی جاتی ہے۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کرنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ...
پشاور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی اختلافات ختم کرنے اور آئین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آئینی سربراہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں، حالانکہ وفاق اور صوبوں کو برداشت اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے گورنر راج کو انتہائی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک صوبے میں لگانا ہے تو پھر گورننس کے مسائل کے باعث باقی صوبوں میں بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ آئین و قانون کی پابندی ہے، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر نہ سرمایہ کاری آتی ہے اور نہ ہی...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک ہو گئے۔ دوسری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی لکی مروت ڈسٹرکٹ میں کی گئی جس میں مزید دو خوارج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ...
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ ریپر نے کہا کہ ’’اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔ انہوں نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ میرے خلاف ہیں تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء شارع فیصل سے کراچی پریس کلب کی جانب بڑھنے پر مظاہرین کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متبادل راستے سے جانے کی ہدایت کی تاہم شرکا نے انکار کردیا جس پر دونوں جانب سے تکرار شروع ہونے کے بعد پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ صورتحال سنگین ہونے پر مشتعل مظاہرین نے موقع پر موجود گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کلچرل ڈے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا یوم ثقافت ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایت، فکری صلاحیتوں اور معاشی...
کھجور ایک ایسا پھل ہے جو سال بھر آسانی سے دستیاب رہتا ہے اور اپنی بے شمار اقسام کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں ملتی ہے، تاہم ہمارے ہاں زیادہ تر خشک کھجوریں استعمال ہوتی ہیں۔ خشک ہونے کے بعد ان میں موجود قدرتی شکر زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، جس سے وہ زیادہ میٹھی محسوس ہوتی ہیں۔ لیکن میٹھی ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کھجور میں ایسے کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو باقاعدگی سے ضرورت رہتی ہے۔ صرف 100 گرام کھجور کا استعمال جسم کو کاپر، میگنیشیم، مینگنیز، پوٹاشیم، وٹامن...
بھارتی ریاست گوا میں ایک نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھنے سے 25 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ساحلی علاقے ارپورا میں آدھی رات کے قریب پیش آیا جہاں ایک مصروف نائٹ پارٹی جاری تھی، ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی نااہلی پھر سامنے آگئی، طیاروں میں موجود سنگین فنی خرابیاں چھپائی نہ جا سکیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے جاری بیان میں بتایا کہ ’آج ہم سب کے لیے بہت تکلیف دہ دن ہے، 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 6 زخمی ہیں‘۔ ان...
کراچی میں عالمی ثقافتی میلے میں 142 ممالک کے فنکار شریک، وزیراعلیٰ سندھ نے میزبانی کو اعزاز قرار دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ، جس میں 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار شریک ہوئے، صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت اور قدیم ثقافتی ورثے کی عکاس ہے اور یہ تقریب سندھ اور پاکستان کی ثقافتی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں بدل دیا۔ وزیراعلیٰ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل اور اس کے...
سٹی 42: خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو delusional mind یا بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جوابی خط کے ذریعے پی ٹی آئی کی قانونی صورتحال کی وضاحت بھی کردی۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جوابی خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی شمولیت کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس...
بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی تشویشناک ویڈیوز اور تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایئر لائنز "انڈیگو" بحران کے درمیان کئی مسافروں کی درد بھری کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ کوئی اپنے والد کی آخری رسومات میں نہیں جا سکا تو کوئی اپنے ولیمہ کے لئے مقرر جگہ پر نہیں پہنچ پایا، کسی کی بزنس میٹنگ چھوٹ گئی تو کسی کا سامان اُس تک نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے...
پشاور: سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این جی پی) نے خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی اور شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بانی پاکستان سے متعلق ریاستی ادارے کے موقف کو واضح اور قابل تحسین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے اور منفی مہم چلانے کی کوشش کرتا ہے، کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اویس لغاری نے 5 دسمبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو پوری قوم کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سچائی اور شفافیت نمایاں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود کو عقل کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا کہ وہ دراصل مخصوص قوتوں کا آلہ کار تھا، اور ترجمان پاک فوج نے اس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب...
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ ان طالبان حکام پر الزام ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شرکت پر سخت پابندیاں لگا رہے ہیں، جو بنیادی انسانی اقدار...
سٹی 42: مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔ 16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔ انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان...
ادب کی تاریخ میں کچھ محبتیں ایسی بھی ملتی ہیں جو جسمانی قرب سے آزاد، مگر روحانی قربت میں امر ہوتی ہیں۔ یہ وہ عشق ہوتے ہیں جو آنکھوں کے نہیں، قلب و روح کے مکالمے سے پروان چڑھتے ہیں۔ ایسی ہی ایک لازوال داستان لبنانی نژاد فلسفی، شاعر اور مصور خلیل جبران اور مصر کی مایہ ناز ادیبہ، شاعرہ اور نقاد می زِیادہ کی ہے۔ یہ وہ محبت تھی جو دو براعظموں کے فاصلے کے باوجود خطوں کی سطور میں سانس لیتی رہی۔ یہ عشق نہ دیدار کا محتاج تھا نہ لمس کا، بلکہ دو ذہین اور حساس روحوں کے درمیان روحانی ہم آہنگی، فکری اشتراک اور انسانی احساسات کا سفر تھا، جو بیسویں صدی کے ادبی رومان کی...
سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے لیے دسمبر تا فروری کا نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس دستیاب ہوگی تاکہ وہ اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکیں۔ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔ صنعتی شعبے کے لیے فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو وقفے وقفے سے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش...
کہتے ہیں خیبرپختونخوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں ، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، سہیل آفریدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ پاکستان کے مفاد میں جو ہوگا ہم ساتھ دیں گے، یہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں ، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا،گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے، پشاور نے 2013 سے 2024 تک مسلسل تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا ہے، پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں جس میں پانچ ہزار بیڈز کا میڈیکل کمپلیکس ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر انڈر پاسسز اور...
جاپان کا کہنا ہے کہ چین کے لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے قریب جاپانی فوجی طیاروں پر ریڈار لاک کر دیا، جسے جاپانی حکام نے خطرناک اور غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے۔ جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ “انتہائی افسوسناک” ہے اور جاپان نے اس پر چین سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان خطے کے امن اور استحکام کے لیے چین کے رویے کا مناسب جواب دے گا۔ جاپانی وزیرِ دفاع شِن جی رو کوئزومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جاپان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن...
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کردیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر انہوں نے کہاکہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔ آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک...
دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا براہ راست لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ہوا کا معیار آج بھی انتہائی آلودہ رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 330 ریکارڈ کیا گیا جو "انتہائی خراب" زمرے میں آتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام دعوؤں کے باوجود دہلی۔این سی آر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زہریلی ہوا سے آزاد نہیں ہو سکے ہیں۔ اس صورتحال میں سب سے زیادہ پریشانی دمہ کے مریضوں اور بزرگوں کو ہورہی ہے۔ 40 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران نہرو نگر میں اے کیو آئی 369 اور منڈکا میں...
سٹی 42 : پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط کر لی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی قومی...
پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ آئی ایس پی ار کے مطابق سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود میں مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت سرانجام دیتی ہے۔ نیوی خطے اور دنیا کے اہم شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے جس...
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے زیر اقتدار وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت میں گورننس کی وجہ سے عوام نے تیسری بار انہیں منتخب کیا۔ ان کے مطابق وہ علاقہ گورن کریں گے جہاں حقیقی حکومت ہو، نہ کہ جہاں انٹرنیشنل مونٹری فنڈ (IMF) کیچارج شیٹ دی گئی ہو۔ پشاور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی ٹیکس کی رقم سے حاصل کردہ 5300 ارب روپے غیر منصفانہ “ایلیٹ مافیا” اور ملک پر قابض عناصر کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں اور عوامی مفادات کے لیے کام...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے رہنما کو پاکستان سے بڑا نہیں سمجھا، اور اسی اصول کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویے سے لاتعلقی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قائد کو ملک سے بڑا سمجھتی ہے تو انہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات کہیں پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت نہ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنا نظام قوم پر مسلط نہیں کر سکتے اور ریاست کے سامنے سرنڈر کرنا سب کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا ملک اور قوم کا فخر ہیں، اور عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند اقدام ہے، ڈیرہ بگٹی میں تقریباً 100 دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور ریاست نے معافی اور اصلاح کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔ “جو ریاست کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتا ہے، اس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں بلوچستان میں دہشت گردی کے 900 واقعات رونما ہوئے، جن...
لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔ شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے...
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق یہ نیا شیڈول ملک بھر میں لاگو ہوگا، سوائے کوئٹہ اور کراچی کے۔ دسمبر سے فروری کے دوران گھریلو صارفین کو گیس تین اوقات میں فراہم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس حاصل کر سکیں گے۔ صنعتی شعبے کے صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ شیڈول گھریلو صارفین کی سہولت اور گیس کی منصفانہ تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب...
پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں علاقائی بحری سلامتی کی نگرانی کے دوران ایک اہم اینٹی نارکوٹکس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں 1500 کلوگرام چرس تحویل میں لے لی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مقدار کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ پاک نیوی کے جہاز پی این ایس یمامہ نے کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ ہمہ وقت تیار اور فعال ہے اور علاقائی پانیوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے سدِباب کے لیے مسلسل نگرانی اور سیکیورٹی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فوج مخالف بیانات پر پارٹی میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے پی ٹی آئی کے صدر میجر (ر) طارق محمود نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ میجر (ر) طارق محمود نے کہاکہ وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاک فوج کے خلاف جاری بیانات کے خلاف احتجاج کے طور پر وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن اور پاک فوج ان کی اولین ترجیح ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ واضح رہے کہ...
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزرا اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔ صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ انڈونیشیا سے آخری صدارتی دورہ صدر جوکو ویدوڈو نے 2018 میں کیا تھا، صدر پرابووو پاکستانی ہم منصب آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل...
دوحہ ایکسپو 2025ء میں فؤاد حسین کا کہنا تھا کہ بغداد، کوشش کرتا ہے کہ امریکہ و ایران کے درمیان صورتحال بہتر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فؤاد حسین" نے دوحہ ایکسپو 2025ء میں اس بات پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب عراق، امریکہ سے اسٹریٹجک تعلقات رکھتا ہے تو دوسری جانب ایران ہمارا ہمسایہ بھی ہے۔ اسی لئے بغداد کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم اور پائیدار بنائے۔ فؤاد حسین نے متنبہ کیا کہ ہمسایہ اور دوست ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی، براہ راست عراق کے سیاسی منظرنامے کو متاثر...
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے میں نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کر دیا، جس سے کچھ افراد شدید متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کے نتیجے میں پانچ افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ 16 دیگر کو موقع پر طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ اسپرے کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور دیگر ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، بانی سے ملاقات کا اب کوئی جواز نہیں رہا ان کا بیانیہ ریاست پر حملہ کرنے کا ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، وہی آلہ کار...
لاہور: شہر میں فضائی آلودگی حکومت کے لیے بدستور درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ ہوا جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار پائے ہیں۔ اسی طرح بھارتی شہر کلکتہ اور ویت نام کا شہر ہنوئی بھی آلودگی کے شدید مسئلے سے دوچار ہے۔ پاکستان میں کاہنہ نو سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے، کاہنہ نو کا اے کیو آئی خطرناک حد 651 تک پہنچ گیا ہے، گوجرانوالہ اے کیو...
تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا حکومت سنجیدہ نہیں ہے، سنجیدہ تو آپ نہیں ہیں، آپریشن پر آپریشن ڈرون پر ڈرون کر رہے ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو رہی تو...
سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز نارووال(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع...
بلوچستان کے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی بھارتی پراکسی “فِتنۃ الہندوستان” کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک شدگان علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ فورسز علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فورسز اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گی۔ وزیراعظم...
ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا ۔ چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے اہلیان جی۔ سیون تھری ٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد فنڈز دینے کی آئینی ترمیم کرے۔ ڈاکٹر مختار دو ہفتے کے اندر وائس چیئرمین ، یوتھ کونسلر ، لیڈی کونسلرز ، وارڈ کونسلرز،...
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت کے وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام قومی ادارے بشمول مسلح افواج، ملکی سلامتی کے اہم ستون ہیں جو مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق...
پاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے معتبر علما نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما دی۔پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان آرمی کے ترجمان کی حالیہ سیاسی نوعیت کی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے نامناسب اور افسوسناک قرار دیا، جس سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ’جمہوریت کے لیے افسوسناک‘ ہے کہ ایک سینئر افسر کسی بڑی سیاسی جماعت، اس کی قیادت اور کے پی کے وزیراعلیٰ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے۔ گوہر علی خان نے زور دیا کہ ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،...
پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔ان اوقات کے دوران عوام ناشتہ اور کھانا بنا سکیں گے نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے گیس ملے گی اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کا عندیہ دے دیا۔ جرمن چانسلر فریڈریک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر کے غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ قریب ہے۔ مزید پڑھیں: غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں فلسطینی عسکری گروہ حماس کے غزہ میں اقتدار کے خاتمے اور امن کے ممکنہ مواقع پر بات کی جائے گی۔ امریکی صدر کے منصوبے کے اگلے مراحل پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں غزہ میں...
بھارتی حکومت نے حال ہی میں اسمارٹ فونز میں سرکاری سائبر سیکیورٹی ایپ پری انسٹال کرنے کا فیصلہ واپس لیا تھا، مگر اب ایک نیا اور زیادہ سخت منصوبہ سامنے آیا ہے۔ اس تجویز کے تحت اسمارٹ فون بنانے والی تمام کمپنیوں کو اپنے فونز میں مستقل طور پر فعال سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ ان ایبل رکھنا ہوگی۔ اس مجوزہ نظام میں صارفین کو لوکیشن سروسز بند کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، یعنی جی پی ایس ہر وقت آن رہے گا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیلی کام انڈسٹری نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ فون میں وہ نوٹیفکیشنز بھی بند کر دیے جائیں جو صارفین کو آگاہ کرتی ہیں کہ ان کی لوکیشن ٹیلی کام کمپنیوں کے پاس...
ڈی آئی خان: بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا...
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایک ذہنی مریض ہیں، اور ان کی پارٹی کے بعض افراد “خان نہیں تو کچھ نہیں” والی سوچ رکھتے ہیں، جس پر وہ لعنت بھیجتے ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک پاکستان ہی سب سے اہم ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت نے ساڑھے 12 سال سے حکومت کی، لیکن وہ صوبے میں ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ کر سکی، جبکہ تحریک انصاف کی حکومت ایک اسپتال بھی نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک...
رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ ریاست نے برداشت کی پالیسی ترک کر کے قانون کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اب قومی سلامتی یا اداروں کی تضحیک صرف رائے کی آزادی کے زمرے میں نہیں بلکہ جرم تصور کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکی ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد اور ملک منصور افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ملک ابرار احمد نے کہا کہ جب معاملہ ریاست کی بقا اور سرحدوں کے محافظ اداروں کا ہو تو سیاسی وابستگیاں ثانوی ہو جاتی ہیں۔...
اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ۔ احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان اور چین کے درمیان دفاعی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے کیونکہ جاپان نے الزام لگایا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے بین الاقوامی فضائی حدود میں جاپانی فوجی طیاروں پر فائر کنٹرول ریڈار لاک کیا، جسے ٹوکیو نے انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔جاپانی وزیراعظم فومیو تاکائیچی نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کا فوری سدباب کرے اور دوبارہ رونما ہونے سے روکے۔جاپانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں واقعات ہفتے کے روز اوکی ناوا کے جنوب مشرق میں پیش آئے، جہاں چینی جے–15 طیاروں نے چینی طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤننگ سے اڑان بھری اور پرواز کے دوران دو جاپانی ایف–15 طیاروں پر ایک سے زیادہ مرتبہ ریڈار لاک آن کیا۔ جاپان...
ضلع خیبر میں خواتین کے لیے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نہ صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں اس نے اپنی شوہر کی وفات کے بعد دیت کی رقم کی واپسی کی درخواست کی تھی۔ درخواست گزار کے شوہر 2024 میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، اور مقتول کے ورثاء نے شرعی طور پر 35 لاکھ روپے دیت کے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے، ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہو گئے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر...
—فائل فوٹو سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق نیا شیڈول کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں لاگو کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران گیس 3 اوقات میں وقفے وقفے سے میسر کی جائے گی۔گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک اور دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس دستیاب ہو گی جبکہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے بیشتر مسائل کی جڑ پاکستان کی مسلح افواج ہیں۔ اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔ یہ ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مئی 2025 میں پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: فلسطینی اسیر مروان البرغوثی کی زندگی کو درپیش خطرات میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے، جہاں فلسطینی پریزنرز سوسائٹی نے اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے اُن پر مبینہ منصوبہ بند قاتلانہ حملوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے انتباہ دیا کہ اسرائیلی سرکاری حلقوں میں ایسا خطرناک منصوبہ پروان چڑھ رہا ہے جس کا مقصد قید کے دوران البرغوثی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانا یا قتل کرنا ہے جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پریزنرز سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل امجد النجر نے کہا کہ بین الاقوامی شخصیات کی طرف سے اُن کی رہائی کا مطالبہ بڑھنے کے ساتھ ہی اسرائیل نے مروان البرغوثی پر ظالمانہ سلوک اور یلغار میں اضافہ...
سٹی 42 : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے، عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول، قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ۔ فیصل آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ؛ ملزم گرفتار پی ٹی...
راولپنڈی: رکن قومی اسمبلی چیئرمین قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد کا کہنا ہے کہ ریاست نے برداشت کی پالیسی ترک کر کے قانون کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا، قومی سلامتی اور اداروں کی تضحیک اب آزادی رائے نہیں بلکہ ’جرم‘ تصور ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد ملک منصور افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد کا کہنا تھا کہ جب معاملہ ریاست کی بقا اور سرحدوں کے محافظ اداروں کا ہو تو سیاسی وابستگیاں ثانوی ہو جاتی ہیں۔ آج کا مقدمہ سیاست نہیں بلکہ ریاست اور ہماری آنے والی...
کوئٹہ:مکران ایک محفوظ، پُرامن اور پُرسکون سیاحتی مرکز کے طور پر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ سمیٹنے لگا۔پاکستان کے جنوبی ساحل مکران نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ گزشتہ مہینوں میں خصوصاً یورپ سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی تعداد بلوچستان کی پر امن شناخت مضبوط کرنے لگی۔لسبیلہ سے گوادر تک نیلی پٹی کنڈ ملیر، پسنی، ارماڑہ اور ہنگول کی طلسماتی قدرتی کشش مہمانوں کو متاثر کر رہی ہے۔سیاحوں نے بلوچستان کی مہمان نوازی، ثقافتی روایات اور مقامی لوگوں کی سادگی کو بے مثال قرار دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق رواں سال 400 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے مکران کا رخ کیا۔مقام حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی پر غیر ملکی...
پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز نے ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف کل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 8 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں گے۔ مزید پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث سپلائی چین مفلوج، معیشت کا پہیہ جام ہونے کا خطرہ یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق پیر کو تمام بس اڈے بند رہیں گے، یہ ہڑتال پورے پنجاب میں ہوگی اور ممکن ہے کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے، کیونکہ 25 ہزار روپے ماہانہ کمانے...
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے مین کیمپس میں کلاس آف 2025 کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1046 طلبہ و طالبات کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ اس گریجویٹنگ بیچ میں 780 طلبہ انڈرگریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، اور 7 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی، جس سے یہ تقریب مزید اہمیت اختیار کر گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو تھے، جبکہ بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
راولپنڈی: ٹرانسپورٹرز نے ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ کل پیر کو تمام بس اڈے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پورے پنجاب میں ہو گی اور ممکن ہے یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے۔ حکومت کو ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔ 25 ہزار روپے کمانے والے موٹر سائیکل سوار پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ لگانا ناانصافی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی پاکستان یونائیٹڈ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت...
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزراء اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔ صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔انڈونیشیا سے آخری صدارتی دورہ صدر جوکو ویدوڈو نے 2018 میں کیا تھا، صدر پرابووو پاکستانی ہم منصب آصف زرداری,وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم و ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم پریس بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی شخصیت مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانیہ بنا رہی ہے، جس سے اندرونی و بیرونی دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور قومی سلامتی متاثر ہو رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مذکورہ شخص کا طرزِ گفتگو فرسٹریشن، اشتعال اور ذاتی نفرت سے بھرپور ہے اور اس کا بیانیہ پاک فوج اور اس کی قیادت کو نشانہ بنانے تک محدود ہو چکا ہے، جس کا مقصد ریاستی ڈھانچے میں دراڑ ڈالنا ہے، وہ بارہا مجیب...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ سے مصروف عمل ہے۔ عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا اور حلقے میں بنیادی سہولتوں کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔ سہیل افریدی کا پشاور جلسہ ناکام ہوا اور اسکی وجہ وہ ذہنی مریض ہے جو جیل میں بیٹھا ہے۔۔ اتوار بازار میں جلسہ ہوا اور لوگوں نے اسکو ریجکٹ کیا۔۔۔۔ عطا تارڑ pic.twitter.com/qnyTEDinGu — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas)...
مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے پاکستانی ریاستی اداروں کے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور مذمت کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے ستون ہیں جو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو واضح طور پر ثابت کیا، کسی بھی قسم کی پروپیگنڈا مہم...
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق صدر کے ساتھ اہم وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ صدر پرابووو کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے، جس کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ انڈونیشیا سے آخری بار صدارتی سطح کا دورہ 2018 میں صدر جوکو ویدوڈو نے کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران صدر پرابووو پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے میں تجارت، سرمایہ...
سٹی 42: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قومی جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ریاستی اداروں کی واضح اور دوٹوک پوزیشن لائقِ تحسین ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، حقیقت سامنے آ چکی ہے۔اداروں کے خلاف بیانیہ تراشنا قومی مفاد کے منافی ہے۔آزادیِ اظہار ملک کی سلامتی سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔ ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے اہم سوالات پوری قوم کی آواز ہیں۔مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔وفاق اور خیبر پختونخوا میں کارکردگی سے متعلق سوالات کے جواب...
آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء مین کیمپس میں منعقد ہوا، یہ ایک اہم اور تاریخی موقع تھا جس میں 1046 گریجویٹس کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ گریجویٹنگ بیچ میں780 طلبہ انڈر گریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور 07 پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے۔اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو تھے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، بانی اخوت فاؤنڈیشن مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔ آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر...
ویب ڈیسک: سولر سسٹم خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جدید لیبارٹری پاکستان نے کوریا کی معاونت سے قائم کی ہے جو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے قیام کیلئے کورین کمپنی نے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال کی جائے گی جس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم 21 دسمبر کو پورے...
بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا
بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں ونٹر پریزیڈنشل پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں مڈ شپ مین بیچ 2023اے کی تربیت مکمل ہونے پر نئے افسران کو نیول فورس میں باضابطہ کمیشن دیا گیا۔ یہ سالانہ پریڈ سمندری فورس کی روایتی اور باوقار تقریب سمجھی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر 31 مڈ شپ مین جن میں 2 خواتین افسران بھی شامل تھیں، 3 برس کی سخت عسکری تربیت مکمل کرنے کے بعد سب لیفٹیننٹ کے عہدے پر کمیشنڈ ہوگئیں۔ نمایاں کارکردگی پر اعزازات کی تقسیم...
حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈال کر سیاسی انجینیئرنگ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا حنیف عباسی کے بیان پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی 9 مئی سے متعلق جلد فیصلوں کی بات خود اعتراف ہے کہ حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈال کر سیاسی انجینیئرنگ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی جیسے افراد کے لیے شاید یہ حقیقت سمجھنا سب سے مشکل ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت، وقار اور اتحاد کے لیے ہر مشکل مرحلے پر اپنے ملک، اپنے اداروں اور اپنے لوگوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوکر قیادت کی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد...
عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں سیسی استحکام نہیں ہوگا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، اس وقت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہی ہیں جو درست نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی مفاد یا لالچ نہیں ہے، ملک کا بڑا اثاثہ نوجوان ہے مگر ایسے یہ بوجھ بن جائےگا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو روزگار دیا جائے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان انہوں نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں معیشت ترقی نہیں کر سکتی، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں...
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے زیادہ تر مسائل کی وجہ پاکستان کی مسلح افواج ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج...
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا...
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پیس)نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بڑھتی ہوئی منظم پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے یہ موقف صدر پیس، سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے راولپنڈی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار کیا ،اس موقع پر وائس ایڈمرل عبدالعلیم، کموڈور ارشد محمود خان، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر آصف ہارون، چیف آرگنائزر پیس عزیز احمد اعوان اور آفس سیکرٹری خالد محمود...
ویب ڈیسک : پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ امور کے اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں، مئی 2025 میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جسے کوئی بھی پروپیگنڈا جھٹلا نہیں سکتا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے رہنما اختر حسین کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ یہ ردِعمل جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ زبیر نے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے پلیٹ فارم سے جاری کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان بیان کے مطابق اختر حسین نے 6 دسمبر کو ایک پروگرام کے دوران جماعتِ اسلامی پر مسلح سیاست اور ہتھیاروں کی مشقیں کروانے کا الزام لگایا تھا۔ ایڈووکیٹ زبیر نے ان الزامات کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ جماعتِ اسلامی ایک ذمہ دار، پُرامن اور منظم سیاسی جماعت ہے جو...
ایران میں خواتین کے بغیر حجاب میراتھن میں شریک ہونے پر ایونٹ کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر دو منتظمین کو گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی اُس وقت ہوئی جب جنوبی ایران کے جزیرہ کِش میں جمعہ کو ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ ان تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس میراتھن میں الگ الگ مقابلوں میں 2 ہزار خواتین اور 3 ہزار مردوں نے حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے ہوئے تھیں اور ان میں سے بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس پر مختلف...
آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں کا سامنا کرنے والوں میں وزیر برائے نیکی و بدی محمد خالد حنفی، وزیر اعلیٰ تعلیم محمد ندیم، وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی شامل ہیں۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ عہدیدار خواتین اور بچیوں کے خلاف سخت پابندیوں، مظالم اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق ان افراد نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم، روزگار، آزادانہ آمد و رفت اور عوامی زندگی میں شرکت کے حقوق کو محدود کیا ہے۔ پینی وونگ نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد طالبان پر براہِ راست دباؤ میں...
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مخصوص پارلیمانی اراکین نے اعتراف کیا ہےکہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار تضحیک آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں اس معاملے پر بحث ہوئی، جہاں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً 100 بار فوجی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی۔ ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط...
کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے عالمی ادارے بائنینس کی اعلیٰ قیادت، بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ، نے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت نے ڈیجیٹل ایسٹ ریگولیشن کے حوالے سے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے، جسے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اجلاس کے دوران پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے اپنے ادارے کے ڈھانچے، کردار اور مستقبل...
فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی، ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے:...