معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و شوکت میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں اور حرکات کرتے ہیں جو دراصل ان کی حقیقت نہیں ہوتیں، یہاں تک کہ عبادت کے موقع پر بھی لوگ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

خاور ریاض کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ نمائش نے معاشرے میں خود ترسی کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ جو لوگ ان آسائشوں سے محروم ہیں وہ بھی انہیں حاصل کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں، جس کے باعث ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جہاں ادیب، مفکر اور سائنسدان نظر آتے تھے، اب وہاں ٹک ٹاکرز یا انفلوئنسرز دکھائی دیتے ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، فنکار اپنے ملک کے نمائندے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی ثقافت، لباس اور زبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بیرونی دنیا کو ایک مثبت تاثر ملے۔

انہوں نے فنکاروں کے انگریزی بولنے کے رجحان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اکثر ایوارڈ شوز میں فنکار خواہ مخواہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ وہاں کوئی انگریز موجود بھی نہیں ہوتا۔

ان کے مطابق جب ناظرین انگریزی نہیں جانتے تو انگریزی بولنے کا مقصد صرف دکھاوا رہ جاتا ہے، جس سے عوام میں احساسِ کمتری پیدا ہوتا ہے۔

خاور ریاض کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی غلط انگریزی بولے تو ہم فوراً اس کا مذاق اڑاتے ہیں، لیکن انگریز ایسا نہیں کرتے، وہ زبان کو صرف ایک ذریعۂ اظہار کے طور پر دیکھتے ہیں، ہمیں بھی یہی رویہ اپنانا چاہیے اور اپنی شناخت اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا خاور ریاض انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے لی گئی، مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ناسا کے خلا باز ڈان پیٹٹ نے یہ منظر ایکس پر شیئر کیا، تصویر میں خانہ کعبہ کا روشن نقطہ خلائی نظارے میں واضح ہے۔یہ منظر سٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو ’’روحانی اور حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔خلا سے دیکھے جانے والا یہ منظر مکہ مکرمہ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، ناسا کے مطابق یہ تصاویر سائنس اور مذہبی دلچسپی دونوں کے لیے اہم ہیں۔تصویر نے دنیا بھر میں مسلمانوں میں خوشی اور تجسس کی لہر دوڑا دی۔

متعلقہ مضامین

  • سحر خان بولڈ لباس پر تنقید کی زر میں آگئیں
  • سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں‘شرجیل میمن
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی‘ وزیر دفاع
  • صبا قمر کا بغیر میک اپ سین مہنگا پڑ گیا—سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
  • ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • جنگ بھی نہیں لڑتے، جنازے بھی نہیں پڑھتے، پھر شور کیوں؟ خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
  • نوٹیفکیشن جاری، پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے جڑے بیانیے کے غبارے سے ہوا نکل گئی
  • شہزاد اکبر کو سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا
  • مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی