data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی میں فنڈریزنگ کےلئے مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک آگاہیمیلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ آگاہی میلہ25اکتوبر2025بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلہ نمبر236-Bشاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک2کراچی میں منعقد ہوگا۔

دستک فاؤنڈیشن کے آگاہی میلے میں شرکت کے لیے داخلہ فیس 300سو روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کے لیے ایک کیو آر کوڈ بھی ڈیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی،این جی او دستک فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ جمع کرنا ہے اور جمع ہونے والے تمام امداد سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد میں استعما ل کی جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین نے میلے کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف امجد داؤد نے اپنے فیس بک پیج پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو حکومت فلسطین کے پرچم اتروا دیتی ہیں ان کو یہ کیوں نہیں نظر آرہا ہے ؟ اس طرح کے بیہودہ میلے تو مغرب میں بھی نہیں ہوتے ہیں اور ایک نام نہاد این جی او ،دستک فاؤنڈیشن یہ میلہ 25اکتوبرکو کراچی میں منعقد کررہی ہے، اتنی شرم و حیا پاکستانیوں میں ابھی پائی جاتی ہے ا س طرح کے موضوع پر صرف عورتیں آپس میں ڈسکس کرتی ہیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس جاتیں ہیں۔ یہ اپنی دکان چمکانے کے لیے اس طرح کی این جی اوز کا کام ہے کہ ہربات کو منظر عام پر لاو اور اس بیماری میں سب کو مبتلا کرو۔کیا اس طرح کے میلے کرواکر اور خواتین کے مسائل کو زیر ے بے حس لائیںگے تو کیا پاکستان کی تمام خواتین شفا یاب ہوجائینگی ؟ یا انکی بیماریاں ختم ہوجائیں گی؟۔

امجد صدیقی نامی صارف کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں کچھ اقدار ہے جس پر ہمارا معاشرہ کھڑا ہے۔ جن میں پرائیوسی سب سے اہم ہے ،ایک اور سوشل میڈیا صارف سید عامر سعید شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں حقوق نسواں کی تنظیموں کے جو باقائدہ منظم انداز میں کام کررہی ہیں ان کے پاس تین چار عنوانات سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ہے جس میں شوہر کا پیسہ بھی ہمارا اور ہمارا پیسہ بھی ہمارا، اپنی مرضی کے کپڑے، ہر مردوں والا کام میں بھی کروں گی، میلے کا عنوان بخدا اس کے آگے ان دو ٹکے کی تنظیموں کے پاس مزید کچھ بھی نہیںہے۔ اسلامی ملک میں یہ خرافات اور فحاش میلوں کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارف سراج صدیقی اپنی پوسٹ میں درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری سندھ حکومت کے صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے درخواست ہے اس میلے کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے تاکہ یہ این جی اوز ہماری اگلی نسلوں کو برباد نہ کر پائیں، یہ خواتین میں آگاہی کے نام پر ملک کی ایسی کی تیسی کردیں گی یہ تنظیمیںکل کو کہیں گی کہ ہمبستری بھی ایک قدرتی عمل ہے تو چلو ایک ہمبستری میلہ منعقد کرتے ہیں۔ ہوش کے ناخن لو۔جب تک ہم ہیں پاکستان پر کوئی نظریاتی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کے میلہ” جیسے تصورات دراصل مغربی معاشرتی نظریات کی نقالی ہیں جنہیں اب ہمارے معاشرے پر تھوپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے، جہاں معاشرتی اقدار، مذہبی روایات اور اخلاقی حدود ہماری قرآن و سنت کی تعلیمات سے جڑی ہوئی ہیں۔ہمارا آئین بھی واضح طور پر اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کوئی ایسا عمل یا مہم نہیں چلائی جا سکتی جو اسلامی تعلیمات یا عوامی اخلاقیات کے منافی ہو۔ یہ ایک قدرتی حیاتیاتی عمل ہے، جس پر شرم یا نفرت نہیں، مگر اسے میلے، تقاریب یا عوامی نمائش کا حصہ بنانا معاشرتی شائستگی کے دائرے سے باہر ہے۔یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ آگاہی اور بے حیائی دو الگ چیزیں ہیں ،آگاہی تعلیمی اداروں، خواتین کے مراکز یا صحت کے فورمز پر دی جا سکتی ہے،مگر اسے “میلے” کی شکل دینا ہمارے خاندانی نظام اور ثقافتی اقدار کے خلاف جاتا ہے۔پاکستانی خواتین کو عزت، احترام اور سہولت دینے کے لیے مہمات ضرور چلنی چاہییں،مگر ان مہمات کا انداز اسلامی اقدار کے مطابق ہونا چاہیے،نہ کہ وہ مغربی ’’فریڈم” کے نام پر ہماری نسلوں کے اخلاقی توازن کو بگاڑیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا صارف فاو نڈیشن کراچی میں کے لیے ا گاہی

پڑھیں:

نوجوانوں کیلئے سپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا آغاز

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کیلئے سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو آن لائن مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

چیئرمین رانا مشہود نے قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت ’’سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز ‘‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کی طرف بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نیوٹیک، یونی سروسز انٹرنیشنل اور آئی ٹی ایم سی چائنا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل سکلز کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو آن لائن تربیت دی جائے گی جنہیں مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں سکھایا جائے گا، تربیت مکمل کرنے والوں کو پاکستان اور چین کے معروف اداروں کی مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ’’پریکٹس آف سکلز‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں اور فری لانسرز کو مفت ڈیجیٹل لرننگ اکاؤنٹس بھی فراہم کیے جائیں گے جس سے ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے نیوای ٹی سی سی اور چینی اداروں کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انسانی وسائل کی ترقی کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاکستان کے ٹیوٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔

تقریب میں یوتھ پروگرام، نیوٹیک ، ٹیوٹ قومی و بین الاقوامی شراکت داروں اور وزارت تعلیم و تربیت کے اعلیٰ ٰحکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید
  • نوجوانوں کیلئے اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا آغاز
  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 550 روپے تک جاپہنچی،سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
  • سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، مریم نواز
  • نوجوانوں کیلئے سپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا آغاز
  • سیلاب متاثرین کیلئے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز
  • سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز
  • سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر