اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر میں سماہنی، بھمبر، کے پی میں پشاور، باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، جبکہ گہرائی 234 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےپشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام بڑی تعداد میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
فوری طور پر زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس میں زلزلے کے جھٹکے اسلام ا باد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔
پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری کے بعد دستبردار ہوگی۔
ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 51 مقدمات واپس لینے کی سفارشات بھیج دیں، پی ٹی آئی اراکین اور کارکنان 9 اور 10 مئی کے مقدمات میں نام زد ہیں، مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نااہلی کا خدشہ ہے۔