سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے۔دیپالپور میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کا آغاز ہوگیا ہے، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو سیلاب سے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا،پنجاب میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، دریاؤں کے بپھرنے سے اطراف کے علاقے زیرآب آئے، میں نے سیلاب کے دوران قیامت خیز مناظر دیکھے، سیلاب کے دوران بہت تکلیف دہ مناظر دیکھے، سیلاب سے گھر، مویشی اور فصلیں متاثر ہوئیں۔
انہوںنے کہاکہ سیلاب سے کئی جانیں گئیں، گھروں کو نقصان ہوا، سیلاب کاپانی اترنے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع ہوگیا، شکر ہے متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب آتا ہے تو حکومتیں روتی دھوتی ہیں لیکن میں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے رونا دھونا نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، میں نے پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا۔
انہوںنے کہا کہ جب تک آپ کی بہن وزیراعلیٰ ہے کوئی میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا اور دکھ درد میں عوام کا ساتھ دینا نواز شریف اور شہباز شریف سے سیکھا۔انہوںنے کہاکہ جو پیسے عوام کے استعمال میں نہیں آئے وہ کس کام کے ہیں، پنجاب حکومت نے متاثرین کے لیے ریلیف کا کام اپنے بجٹ سے کیا، میں نے سوچا پہلے پنجاب کے وسائل عوام کے سامنے رکھوں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد ان کا حق ہے، کوئی احسان نہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 70 فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلاب متاثرین کی بحالی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے ادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ یہ آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62 ہزار 994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کردیا جائے گا۔ صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کاررائی کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حساس علاقوں میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔