سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے حلف برداری سے قبل سیاسی و سماجی حلقوں میں اس بات پر شدید بحث جاری تھی کہ آیا وہ اس منصب تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ متعدد سیاسی شخصیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب نہیں ہو سکیں گے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق مشیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو وہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے فیاض الحسن چوہان سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

سہیل آفریدی تو وزیر اعلیٰ بن گئے
کیا فیاض الحسن چوہان صاحب قوم سے معافی مانگیں گے؟ pic.

twitter.com/kGWtj8EmBB

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 13, 2025

اس کے بعد سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میری پیش گوئی تھی کہ سہیل آفریدی جیسا اسمگلر، ٹی ٹی پی اور انڈین را کے ساتھ تعلق رکھنے والا شخص خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نہیں بن سکے گا، مگر میں غلط ثابت ہوا، اس لیے وعدے کے مطابق میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو اپنی بات پر معافی مانگ لی ہے، اب میں پی ٹی آئی کے ان سپورٹرز سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وہ قیدی نمبر 420 ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں، 375 ڈیمز، اور پاکستان و پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے پر بھی قوم سے معافی مانگے گا؟

فیاض الحسن چوہان کے اس بیان پر مختلف سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، اور اس بحث نے ایک نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ نادر بلوچ نے لکھا کہ کیا یہ فیاض الحسن چوہان کی معافی ہے؟ یہ شخص ہر گزرتے دن کے ساتھ بےنقاب ہوتا ہے۔

کیا یہ فیاض الحسن چوہان کی معافی ہے؟؟؟یہ شخص ہر گزرتے دن کے ساتھ بےنقاب ہوتا ہے۔۔ https://t.co/5oiQpNDd0A

— Nadir Baloch (@BalochNadir5) October 15, 2025

خرم اقبال نے لکھا کہ ایک معافی تو آ گئی، باقی کب تک آئیں گی۔

ایک معافی تو آ گئی، باقی کب تک آئیں گی۔۔!! https://t.co/fGOckhIKof

— Khurram Iqbal (@khurram143) October 15, 2025

کئی صارفین یہ کہتے نظرا ٓئے کہ فیاض الحسن چوہان اس وقت عمران خان سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں یہ سب باتیں انہیں اس وقت کیوں یاد نہیں آئیں جب وہ خود حکومت میں تھے اور وزارت کے مزے لے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عمران خان فیاض الحسن چوہان ندیم افضل چن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی فیاض الحسن چوہان ندیم افضل چن

پڑھیں:

نومنتخب وزیر اعلیٰٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کون ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ  محمد سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے ہے۔

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ  محمد سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے ہے۔

سہیل آفریدی نے پشاور یونیورسٹی سے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر اور انصاف یوتھ وِنگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بھی رہے۔

سہیل آفریدی نے 2024 کے ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تاہم اس دوران انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل رہی۔

سہیل آفریدی صوبائی نشست پی کے 70 سے ن لیگ کے امیدوار بلاول آفریدی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے پہلے معاونِ خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس مقرر کیا، بعد میں سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
  • خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کچھ دیر بعد
  • گورنر خیبرپختونخوا آج نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
  • پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخواہ کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم
  • خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے حلف اور انتخاب کے خلاف سماعت کچھ دیر میں، کیا سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟
  • نومنتخب وزیر اعلیٰٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
  • سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام آگیا
  • سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا منتخب،اپوزیشن کا بائیکاٹ